اسلام آباد کا یہ شہری کون ہے؟


اسلام آباد کے شہری نے اس گاڑی کی ڈگی میں ایسی چیز ڈال دی کہ پورا پاکستان غصے سے آگ بگولا ہوگیا، شہریوں نے مالک کی تلاش شروع کردی کیونکہ۔۔۔

بدقسمتی سے ہمارے ہاں بچوں کے حقوق کا خیال نہیں رکھا جاتا۔ بچوں سے بدسلوکی کی خبریں ہر روز سامنے آتی ہیں اور بعض اوقات تو ایسی بے حسی دیکھنے میں آتی ہے کہ جسے دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ ایک ایسی ہی افسوسناک مثال سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی یہ تصویر ہے جس میں ایک کمسن بچے کو ’قیمتی سامان‘ کی حفاظت کے لئے گاڑی کی ڈگی میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

تصویر سے واضح ہے کہ کسی ’بڑے صاحب‘ نے اپنے لخت جگر کے لئے ایک خوبصورت اور مہنگی الیکٹرک کار خریدی ہے جس کی حفاظت کے لئے کسی غریب کے لخت جگر کو گاڑی کی ڈگی میں بٹھایا گیا ہے۔یہ منظر کتنا دلخراش ہے کہ معصوم بچہ تنگ جگہ پر کیسے خود کو سمیٹ کر بیٹھا ہے مگر پھر بھی الیکٹرک کار کا ایک ٹائر اس کے ننھے جسم کے اُوپر چڑھا ہوا ہے۔بے بسی کی تصویر بنے اس کمسن کی تصویر کسی نے اپنے موبائل فون سے بنائی اور پھر اسے سوشل میڈیا پر شئیر کر دیا۔

یہ تصویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ سا برپا ہو گیا۔ شہری اس سفاکیت پر سراپا احتجاج ہیں اور اس ظالم شخص کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں جس نے ایک معصوم بچے کے ساتھ یہ بدسلوکی کی۔ تصویر میں گاڑی کا نمبر بھی واضح دیکھا جا سکتا ہے، البتہ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نمبر کی معلومات لینے کی کوشش کی تو جواب دیا گیا کہ اس کا ریکارڈ دستیاب نہیں۔

Facebook Comments HS