پہلے سو دن؛ عمران خان کی وزرا کو سخت وارننگ


”وزیراعظم نے تمام وزراءکو کہہ دیا ہے کہ اگر وہ 100 دن میں۔۔۔“ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا، جان کر آپ بھی عمران خان کو داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاسوں میں اب تک کئی اہم فیصلے کئے ہیں اور اب پوری قوم کی نظریں حکومت کی کارکردگی پر ہیں۔

عمران خان نے اپنے تمام وزراءکو ناصرف سادگی اختیار کرنے کو کہا ہے بلکہ کارکردگی کے حوالے سے بھی ایسا الٹی میٹم دیدیا ہے کہ جان کر آپ بھی وزیراعظم کو داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انکشاف کیا کہ ”عمران خان نے تمام وزراءکو کہہ دیا ہے کہ جو منسٹرز 100 دن کے ایجنڈے میں کامیاب ہوں گے وہ آگے چلیں گے اور جو نہیں ہوں گے انہیں وزارت چھوڑنی پڑے گی۔ پہلے یہ ہوتا تھا جو سب سے زیادہ کرپشن کرتا تھا وہ اپنی کرسی پر پانچ سال کیلئے پکا ہو جاتا تھا۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).