جان سینا اب کیسے دکھتے ہیں؟


معروف ریسلر جان سینا تو آپ کو یاد ہوں گے لیکن اب یہ کیسے دکھتے ہیں؟ تازہ تصویر دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے سُپر سٹار جان سینا کی باڈی پہلے بھی کچھ کم شاندار نہیں تھی لیکن اپنی محبوبہ نکی بیلا سے علیحدگی کے بعد تو انہوں نے کمال ہی کر ڈالا ہے۔ لوگ یہ سمجھ رہے تھے کہ شاید وہ محبوبہ سے جدائی کے غم میں تنہائی پسند ہو گئے لیکن پتا یہ چلا ہے کہ اس دوران وہ خود کو ”سُپر مین“ بنانے میں مصروف تھے۔ جی ہاں، آپ بھی اُن کی تازہ ترین تصاویر دیکھیں گے تو کہہ اٹھیں گے کہ یہ تو واقعی ”سُپر مین“ ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر جان سینا نے اپنے ایک کروڑ سے زائد فالورز کیلئے اپنی تازہ ترین تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ ورلڈ چیمین کا اعزاز 16مرتبہ حاصل کرنے والے ریسلر کا یہ نیا روپ ان کے پرستاروں کیلئے واقع ناقابل یقین ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے اپنے مسلز ایسے سخت، بھرپور اور قابل رشک بنا لئے ہیں کہ جس کی مثال ڈھونڈنا مشکل ہے۔ یہ شاندار تبدیلی دیکھ کر صرف ان کے پرستار ہی نہیں بلکہ دیگر ریسلر بھی حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ جان سینا اور اُن کی محبوبہ نکی بیلا چھ سال تک اکٹھے رہے۔ جب اُن کے درمیاں اچانک علیحدگی کی خبر سامنے آئی تو سب حیران رہ گئے۔ اس واقعے کے بعد جان سینا منظر سے غائب تھے۔ اب وہ نئے روپ میں سامنے آئے ہیں تو اُن کے پرستار بھی بہت خوش ہو گئے ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا کھل کر اظہار کررہے ہیں۔

Facebook Comments HS