خاتون کی لاش سے زیادتی کرنے والا مردہ خانے کا گارڈ گرفتار


سکیورٹی گارڈ مردہ خانے میں داخل ہوا تو ایسا شرمناک ترین منظر کہ کبھی سوچ بھی نہ سکتا تھا، وہاں پر لاش کے ساتھ۔۔۔

دنیا کا ہر مذہب مرنے والوں کی تکریم کا حکم دیتا ہے، اور اگر کوئی شخص مذہب کا پیروکار نا بھی ہو تو کم ازکم یہ بات اخلاقیات کا تقاضہ تو ہے، مگر امریکا میں ایک حیوان صفت سکیورٹی گارڈ تو اس بنیادی انسانی تقاضے سے بھی محروم نکلا۔ اس بدبخت نے ہسپتال کے مُردہ خانے میں رکھی ایک خاتون کی لاش کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

میل آن لائن کے مطابق23سالہ گارڈ کیمرون رائٹ کو بدھ کے روز ممفیس کے سینٹ فرانسس ہسپتال میں ایک 37سالہ خاتون کی لاش کی بے حرمتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔ ایپرل پارہام نامی خاتون کی موت چند گھنٹے قبل ہی ہوئی تھی۔ ہسپتال میں تعینات ایک اور سکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ جب وہ رات کے وقت مردہ خانے میں داخل ہوا تو کیمرون کو لاش کے ساتھ بے حیائی میں مصروف دیکھ کر ساکت رہ گیا۔ حیوانیت کا یہ منظر دیکھ کر گارڈ نے شور بلند کر دیا گیا جس پر دیگر افراد بھی اندر آ گئے اور کیمرون کو برہنہ حالت میں ہی دبوچ لیاگیا۔

ہسپتال انتظامیہ نے اس افسوسناک واقعے کے متعلق پولیس کو خبردار کیا اور کچھ دیر بعد شیطان صفت سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور عنقریب اسے عدالت کے سامنے پیش کر دیا جائے گا، جبکہ دریں اثناءہسپتال انتظامیہ نے اسے نوکری سے فارغ کر دیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).