مسلم لیگ (ن) یوسف رضا گیلانی پر رضا مند: زرداری اعتزاز پر ڈٹ گئے


سابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف نے صدارت کے لئے یوسف رضا گیلانی کےنام پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کے نام پر اتفاق ہو گیا تو ن لیگ اپنے امیدوار کا نام واپس لے لے گی۔

ذرائع کے مطابق اعتزاز احسن پر بطور صدارتی امیدوار ن لیگ کو تحفظات ہیں۔ اگر پیپلز پارٹی اس عہدے کے لئے یوسف رضا گیلانی کے نام پر رضامند ہو گئی تو ن لیگ اپنے امیداروں کو دستبردار کرا لے گی تاہم آصف زرداری نے اعتزاز احسن کا نام واپس لینے سے انکار کر دیا ہے ۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو اعتزاز احسن کے بجائے دو نام تجویز کئے ہیں، جن میں رضا ربانی اور یوسف رضا گیلانی کے نام شامل ہیں۔ واضح رہے کہ کل (پیر) تک اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے صدارتی امیدوار کا نام پیش کرنا ضروری ہے۔

Facebook Comments HS