سینیئر آرک بشپ نے پوپ سے بغاوت کیوں کی؟ چرچ کی 2000 سالہ تاریخ میں پہلا واقعہ
سینیئر آرک بشپ کارلو میریا نے پوپ سے بغاوت کر تے ہوئے ان پر چرچ میں ہونے والی بداعمالیوں کو چھپانے کا الزام عائد کردیا۔
بشپ کارلومیریا نے پوپ فرانسس کو گیارہ صفحات پر مشتمل ایک خط لکھا جس میں انہوں نے بتایا کہ امریکی چرچز کے بارے میں میری شکایت پر توجہ نہیں دی گئی۔
انہوں نے خط میں لکھا کہ پوپ نے غلط کار لوگوں پر سے پابندی ختم کی ،عالمی چرچ کو اس اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنا چاہیے اور ایک اچھی مثال قائم کرنی چاہیے ۔
ایک خلیجی اخبار کے مطابق چرچ کی دو ہزار سالہ تاریخ میں پوپ کو ایساخط کسی نے نہیں لکھا، تاہم ویٹیکن نے الزامات پر کوئی فوری تبصرہ نہیں کیا ہے۔
Facebook Comments HS

