میں چاہوں تو یہ ساری موٹرسائیکلیں اٹھوا سکتا ہوں؛ شیخ رشید کی ویڈیو سامنے آ گئی

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید لال حویلی جانے کے لیے بوہڑ بازار سے گزرے تو راستے میں کھڑی موٹر سائیکلوں کی غلط پارکنگ انہیں ناگواری گزری اور گاڑی کا دروازہ کھول کر شہریوں کو سنا ڈالیں اور کہا کہ میں لحاظ کر رہاہوں ور یہ ساری موٹر سائیکلیں اٹھوا سکتا ہوں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشید پروٹوکول کے ہمراہ لال حویلی پہنچے تو انہیں بازار میں سے گزر کر آنا پڑا جہاں سڑک کے کنارے پر بے شمار موٹرسائیکلیں کھڑی تھیں ،ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ شیخ رشید کو گھر تک پہنچانے کیلئے ٹریفک وارڈن بھر پور کوشش کرتے ہوئے نظر آ رہاہے تاہم آخر کو وہ تنگ آکر موٹرسائیکلوں کو دھکا مار کر نیچے گرانا شروع کر دیتاہے اور پھر شیخ رشید کا پروٹوکول سمیت قافلہ آگے بڑھتاہے ۔ شیخ رشید غصے میں آ کر اپنی گاڑی کا دروازہ کھولتے ہیں جس پر وارڈن انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہتاہے کہ میں نے غلط پارکنگ سے تنگ آ کر یہ موٹر سائیکلیں پھینکیں ہیں ۔ شیخ رشیدقریب کھڑے شخص کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں لحاظ کر رہا ہوں ورنہ یہ سارے موٹر سائیکل اٹھوا سکتا ہوں جس پر شہری نے آگے سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ اٹھوا دیں ۔ٹریفک وارڈن کی جانب سے موٹر سائیکلیں گرانے پر شہریوں نے خوب احتجاج بھی کیا ۔
ویڈیو دیکھیں:

