کہاں لکھا ہے موبائل فون عدالت میں لے جانے پر پابندی ہے؟
سابق وزیراعظم نوازشریف کی پیشی کے موقع پر عدالت میں موبائل فون لے جانے پر وکیل کی پولیس اہلکاروں سے تکرار ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کو نیب ریفرنسز میں احتساب عدالت پہنچادیا گیا،اس موقع پر ایک وکیل نے موبائل ساتھ لے جانے کی کوشش کی تو پولیس اہلکاروں نے روکتے ہوئے کہا کہ عدالت کے اندر موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔
اس پر وکیل نے پولیس اہلکاروں سے جھگڑتے ہوئے کہا کہ نوٹس میں کہاں لکھاہے موبائل فون عدالت میں لے جانے پرپابندی ہے۔
Facebook Comments HS


