سردار عثمان بزدار اور ان کی فیملی سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرتے ہوئے

وزیراعظم عمران خان نے حکومت میں سادگی اختیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے وزراءکو بھی یہی ہدایات جاری کیں جس کے بعد تمام وزراءاور تحریک انصاف کے رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے قائد کی ہدایات پر من و عن عمل کریں گے۔
عمران خان کی ہدایات ایک جانب، مگر دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے گھر والوں کی جانب سے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کئے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے اور ایک تصویر بھی سامنے آ چکی ہے جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے اور سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ یہ سب کس قانون کے تحت کیا گیا۔
معروف صحافی اور بلاول بھٹو زرداری کے میڈیا کنسلٹنٹ عمر قریشی نے سردار عثمان بزدار کی فیملی سمیت ہیلی کاپٹر میں بیٹھے اور گھر میں لی گئی کچھ تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ” کس اختیار کے تحت اور کس مقصد کیلئے پنجاب کے وزیراعلیٰ کے گھر والے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کر رہے ہیں۔“
ایک اور ٹویٹ میں تصویر شیئر کرنے کیساتھ انہوں نے لکھا ”میں تے سرکاری ہیلی کاپٹر ہی لے ساں“
عمر قریشی نے سردار عثمان بزدار کی گھر والوں کیساتھ لی گئی ایک اور تصویر شیئر کی جس میں عالی شان کمرہ بھی دیکھا جا سکتا ہے اور کمرے میں موجود دو اے سی بھی، انہوں نے لکھا ” میرے گھر میں بجلی نہیں ہے۔۔۔ یہ اے سی جو آپ دیکھ رہے ہیں سولر پاور پر چلتے ہیں۔“
ایک ٹویٹ میں انہوں نے دونوں تصاویر ایک ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا ”پنجاب کے وزیراعلیٰ کی مفلسی کا آنکھوں دیکھا ثبوت“





