نواز نے زرداری کو خطرے سے آگاہ کر دیا
نواز شریف نے آصف زرداری کومستقبل کے خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ ان کی اپنی مجبوریا ں ہیں لیکن اگر وہ سمجھتے ہیں کہ وہ اس طرح بچ نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے تو ایسا ممکن نہیں ہے۔
احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت کے اندر لیگی راہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ( ن ) مزید ایک ساتھ نہیں چل سکتی ،جمہوریت کی بقاء کے لئے ضروری تھا کہ دونوں بڑی سیاسی جماعتیں مل کر کام کریں ، جعلی مینڈیٹ سے آنے والی حکومت کو آہنی اور قانونی طریقے سے ہٹانے کے لئے پیپلزپارٹی کو ہمارا ساتھ دینا چاہئے تھا ۔ انہوں نے لیگی رہنما ئوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اپنی مجبوریاں ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ ایسا کرنے سے شاید بچ جائیںگے مگر یہ ممکن نہیں ہے۔
نواز شریف کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی کو تحریک انصاف کا بغل بچہ نہیں بننا چا ہیئے ،متفقہ صدارتی امیدوار لانے کے معاملے میں لیگی راہنماؤں کو پیپلزپارٹی سے مزید مشاورت کرنے سے منع کرتے ہو ئے انہیں ہدایت کی کہ وہ صدارتی انتخاب میں مولانا فضل الرحمان کو ووٹ دیں۔

