’ زرداری اور فریال کوحفاظتی ضمانت کس نےدی؟‘


’ زرداری اور فریال کوحفاظتی ضمانت کس نےدی؟‘

سپریم کورٹ میں سندھ منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کو حفاظتی ضمانت کس عدالت نے دی؟

سپریم کورٹ میں سندھ منی لانڈرنگ کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میںتین رکنی بنچ نے کی۔

دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایاکہ حسین لوائی کو جوڈیشل ریمانڈ میں رکھا گیا ہے جبکہ آصف زرداری اور فریال تالپور ضمانت پر ہیں۔

اس پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کو حفاظتی ضمانت کس عدالت نے دی؟

ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ فریال تالپورکوٹرائل کورٹ نے 3 ستمبر تک حفاظتی ضمانت دےرکھی ہے۔

دوران سماعت بد الغنی مجید کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عبد الغنی مجید کی جان کوخطرہ ہے اور ان کو وکلا تک رسائی دی جائے،اس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ان کی بیماری کا وکیل سے ملنے سے کیا تعلق ہے۔

عدالت نےعبدالغنی مجید کو اسپتال منتقل کرنےکی استدعامسترد کردی۔ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ رپورٹ میں بیماری اتنی شدید نہیں،پائلز کی بیماری ہونامعمول کی بات ہے ، بڑاآدمی بیمارہوتومصیبت پڑجاتی ہےتاہم ان کو علاج کی مکمل سہولت ملنی چاہیے۔

چیف جسٹس نے عبدالغنی مجید کےوکیل کوموکل سےملاقات اور علاج کیلئےباقاعدہ درخواست دینے کی ہدایت کر تے ہوئے کیس کی سماعت پانچ ستمبر تک ملتوی کردی ۔

Facebook Comments HS