فضل الرحمان کے خلاف غداری کے الزام میں اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف غداری کے مقدمے کے اندراج کیلئے دی گئی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہو ئی جس پر عدالت نے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ مولانا فضل الرحمان نے الیکشن کمیشن آفس کے باہر اشتعال انگیز تقریر کی،عدالت مولانا فضل الرحمان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔
اس موقع پر ایس ایچ اوماڈل ٹائون نے رپورٹ جمع کرانے کے لئے مہلت طلب کی۔ عدالت نے ایس ایچ اوماڈل ٹاؤن کی استدعا منظور کر لی اور دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔
Facebook Comments HS


