وزیر اطلاعات نے پیمرا اور پریس کونسل کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا


وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت نے پیمرا اور پریس کونسل کوختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیمرا کو ختم کر کے پاکستان میڈیا ریگولیرٹی اتھارٹی بنا رہے ہیں، نظرثانی کمیٹی بنائی گئی ہے جو اشتہاروں کے معاملات کو دیکھے گی ،گزشتہ حکومت اشتہاروں پر ہی چل رہی تھی۔

سینٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ غیرسنجیدہ عمل ہے، اپوزیشن نے بہانہ بنا کر واک آؤٹ کیا۔ دیکھنا ہے کہ اپوزیشن آگے جا کر کتنی سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کیلئے پارلیمنٹ جعلی ہے لیکن صدرمملکت بنن اچاہتے ہیں۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان اور ان کی پارٹی کتنی سنجیدہ ہے۔ پارلیمان کی کارروائی سرکاری ٹی وی پر عوام کے سامنے آئے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).