گیم آف تھرونز کے وائٹ واکرز کا اسلام آباد مارچ


 

گیم آف تھرونز اب تک سب سے زیادہ دیکھا جانے والا سیزن ہے جس کے اب تک 8 سیزن آ چکے ہیں اور امید ہے کہ 2019 میں یہ اپنے آخری سیزن کے ساتھ مکمل ہو جائے گا۔ تخت کے حصول کے لئے ایک جدو جہد پر مبنی سیزن جس میں کتنے لوگ لقمہ اجل ہو چکے کچھ معلوم نہی۔ ایک عجیب کشمکش، جدوجہد اور سسپنس جس کی ہر قسط میں موجود ہے۔ ایک سیزن جس میں آپ ایک کریکٹر کو ہیرو سمجھ رہے ہوتے ہیں وہ اگلے سیزن میں مر چکا ہوتا ہے یا اس کیزندگی ایک نئے موڑ پر مڑ چکی ہوتی ہے۔ یوں سیزن ہر قسط میں ایک نئے سنسنی خیز دور میں داخل ہو جاتا ہے۔

مگر شروع سے لے کر اب تک اس سیزن میں ایک خوف ایک ڈر ہے جس نے عام عوام سے لے کر بادشاہ تک کو خوف میں مبتلا کیا ہوا ہے۔

وہ ہے وائٹ واکرز جن کو لوگ ونٹر از کمنگ (سردیاں آ رہی ہیں) کے سلوگن کے ساتھ یاد رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا خوف ایسا ہے کہ ہر سیزن میں لگتا کہ اچانک سے کوئی آئے گا اورتخت و تاراج پے قبضہ کر کے انسانوں کو ملیا میٹ کر لے گا یا اپنے جیسے برف نما انسانوں میں تبدیل کر لے گا۔ ان وائٹ واکرز کی طاقت کا اندازہ انسانوں کے بس سے باہر ہے ان کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا اور وہ کہاں سے آئے اس راز سے ابھی تک پردہ نہیں اٹھایا جا سکا۔ ان کا مقصد ہے کہ تمام انسانوں کو اپنے جیسا کر لیں۔ کوئی سوچ نا سکے کوئی سمجھ نا سکے۔ بس برف کی مانند بغیر کسی احساس کے ساتھ زندہ رہے بس آقا کے آگے سرنگوں ہو کر انسانوں کا خاتمہ کر سکے۔ ان کا خاتمہ ویلیرین سٹیل یا ڈریگن گلاس سے ممکن ہے جو کہ نایاب ہے۔

آٹھویں سیزن میں کھیل ایک خوبصورت مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ وائٹ واکرز بے پناہ طاقت حا صل کر چکے ہیں۔ اور سردیا ں بھی آ چکی ہیں تخت پر قبضہ کرنے کے لئے وہ نارتھ کی طرف بڑھ رہے ہیں تاکہ وہاں پر موجود بیرونی دیوار جو شہر کی حفاظت کرتی ہے اسے گرایا جا سکے۔ اور مرکز پے قبضے کی طرف بڑھا جا سکے۔

جب سے میں یہ سیزن دیکھ رہا ہوں تو نا جانے کیوں یہ محسوس کر رہا ہوں کہ ہماری فضا میں بھی ایک عجیب سا سناٹا ہے اور اس سناٹے میں عجیب سی چیخ وپکارہے جوسنائی تو نہیں دے رہی مگر کانوں میں اس کی شدت سے درد برپا ہے۔ کچھ وائٹ واکرز ہمارے مرکز کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ کہنے والے کہتے ہیں کہ یہ پہلے بھی حملہ آور ہو چکے ہیں۔ مرکز کا محاصرہ تین ہفتوں تک کر چکے ہیں یہ شاید سیزن کے وائٹ واکرز سے بھی زیادہ طاقت ور ہیں کہ یہ سیدھا حملہ مرکز پے کر تے ہیں۔ مرکز کمزور ہے یا یہ زیادہ طاقتور کچھ کہا نہیں جا سکتا۔

پہلے یہ تعداد میں کم تھے اب ان کی طاقت بے پناہ ہے شاید ان کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز ہو چکی ہے یہ فقط اندازہ بھی ہو سکتا ہے اب تو وہ پچھلی بار سے بھی زیادہ تازہ دم ہو کر آ چکے ہیں۔ مگر ان کا کام بھی فقط انسانوں کی سوچ پے قبضہ ہے۔ یہ برگزیدہ ہستیوں کا نام لے کربہترین اخلاق کی بجائے منہ سے آگ برساتے ہیں۔ یہ ویلیرین سٹیل کی بجائے رنگ برنگے کاغذوں سے مارے تو نہیں مگر پیچھے دھکیلے جا سکتے ہیں۔

اوہ معذرت جناب ہم تو بات کر رہے تھے گیم اآف تھرونز کی مگر یہ خیالات بھی نا پتا نہیں کونسی سری سے آ جاتے ہیں اور کہاں نکل جاتے ہیں کہ 29 اگست کو وہ دوبارہ مارچ کر رہے ہیں ویسے بھی بھلا مارچ تو مارچ کے مہینے میں ہوتا ہے اگست میں تھوڑی۔ اور سب کہ رہے ہیں کہ سیزن تو 2019 میں آئے گا ابھی تو فا ئیننسر ہی موجود نہیں ہیں ابھی تو لارڈ آف لائٹ کے آدیش آنا باقی ہیں یہ بھی ہو سکتا ہے کہ یہ اس کا ٹریلر ہو۔

کیونکہ پچھلی بار بھی سینیما میں اس کی ٹکٹ ایک ہزار روپے تھی تو اس بار تو وہ اتنی نہیں ہوگی اس بار تو سیزن میں وائٹ واکرز کے سردار کے پاس ڈریگن بھی مو جود ہے جو منہ سے برف نما آگ اگلتا ہے اور برف کی مانند جامد کر دیتا ہے ایک ہی جھنڈ ہے لوگوں کا، ایک ہی نعرے مارتے آ رہے ہیں احکامات پے عمل نہیں مگر اختلافات کی سزا کو سر کاٹنے سے کم پے راضی نہیں ہوتے۔

مگر جو بھی ہے سیزن ہے بہت عمدہ آپ 2019 کا بس انتظار کیجیے اور میری فضول باتوں پے دھیان نا دیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).