کیا آپ کے گھر کی شریف عورتیں بھی عورت مارچ پر جاتی ہیں؟

میرے نزدیک، شاید آپ کے بھی بلکہ ہر سمجھ دار آدمی کے نزدیک وہ عورت شریف ہے جو ہمارے گھر میں ہے یا جس کا تعلق ہم سے ہے۔ میں تو یقین کریں اس عورت سے قطع تعلق کرتا ہوں جو مجھ سے دوستی نہیں کرتی۔ یا دوسرے مردوں کے ساتھ ہنس ہنس کر بات کرتی ہے۔ یا کہہ لیں اس کے ساتھ گھومتی ہے۔ عورت کی شرافت کی نشانی یہی ہے کہ وہ گھر کی چاردیواری میں رہے نہ کے مردوں کی طرح لور لور پھرتی رہے۔

Read more

مولانا طارق جمیل کا حور کا بیان فحش نہیں، قصور مخلوط تعلیم کا ہے

کبھی کبھی لگتا ہے کہ ہر بری چیز کی وجہ ایک ہی ہے۔ آپ کوشش کریں سوچنے کی۔ ذہن پر زور دیں۔ ہو سکتا ہے آپ صحیح طریقے سے زور نا دیں سکیں۔ تو کوشش کریں کہ کوئی پتھر یا اینٹ سر پر رکھ کر دیکھیں۔ اس سے بھی حل نا نکلے تو ایک مزید پتھر سر پر رکھیں مجھے لگتا ہے۔ اور سو فیصد یقین ہے۔ حل نہیں نکلے گا۔ تو اس کا ایک ہی طریقہ ہے۔ آپ دیوار میں سر مار کر دیکھیں۔ شدید زور و شور سے ماریں۔ اتنی زور سے کہ دیوار ٹوٹ جائے۔ کیونکہ آپ کا اگر سر پھٹتا ہے۔ تو اس میں غلطی آپ کی نہیں ہے۔

ایک صاحب عقل انسان کا اس طرح سے مسلسل دیوار کو ٹکریں مارنا غلطی نہیں ہو سکتا۔ پھر آخر غلطی کس کی ہے۔ اس کو حل کرنے کے لئے ایک قدم اور آگے بڑھ کر دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ ہے کہ آپ ٹھنڈے دماغ سے سوچیں۔ تو اس کی ایک واحد وجہ سمجھ آتی ہے۔ وہ ہے مخلوط تعلیم۔ اب آپ کہیں گے کہ یہ کیا وجہ ہوئی۔

Read more

کیا آپ نے اپنی ماں کا ریپ ہوتے دیکھا ہے؟

یہ سوال تو بظاہر ایک انسان سے کرنا ہی تکلیف دہ ہے۔ مگر کیا آپ کے لئے یا میرے لئے ہے۔ شاید نہیں ہے۔ ہونا بھی نہیں چاہیے۔ اس ملک میں روز ایک المیہ ہے روز ایک نئی داستان ہے۔ کیا آپ نے زینب کے واقعات کے بعد سبق سیکھا۔ کیا آپ نے مانسہرہ میں پچھلے سال، چار سال کی بچی جس کو ریپ کر کے کنویں میں پھینک دیا تھا وہ وہاں تین دن پڑی رہی۔ اس سے کچھ سیکھا۔ اور اس کے اگلے دن وہ سردی اور تکلیف کی شدت برداشت نا کرتے ہوئے مر گئی تھی۔ اچھا ہوا، ورنہ ایسی اولاد کو کون پالتا۔ کون اس کے زخم سیتا۔ کون اس کی زندگی بھر کونسلنگ کرتا۔

ہم روز ایسے واقعات دیکھ دیکھ کر بے حس ہو چکے ہیں۔ آخر کب تک روئیں سر پیٹیں۔ اس کا حل کیا ہے۔ کچھ بھی نہیں۔ کسی کی کوئی ذمہ داری ہی نہیں۔

Read more

بے حیا بلیاں ریپ ہی کرواتی ہیں

بلی کا ریپ۔ ہاہاہاہا۔ ہنس لیں۔ اس میں افسردہ ہونے والی کوئی خاص بات تو نہیں ہے۔ شاید ہمارے ہاں تو ہر گز نہیں۔ ان معاشروں میں افسردگی، افسوس ہوتا ہو گا۔ جہاں لوگ ماں باپ کو اولڈ ایج ہوم مین چھوڑ دیتے ہیں۔ یا حرام کی نسل کو بھی انسان سمجھ کر پال لیتے ہیں۔ ویسے ایک بابا یہاں بھی ہوتا تھا۔ جو کہتا تھا کہ میں حرام کے جنے پالتا ہوں۔ اب نہیں رہا وہ۔ کچھ تو بے حیائی کم ہو گئی ہو گی۔

ہمارے ہاں تو کم سن بچے بچیاں ریپ ہوئے کوڑے کے ڈھیر سے ملتے ہیں۔ یہ تو پھر بھی ایک بلونگڑا ہے۔ ویسے بھی ایک گھر کی پالتو بلی۔ آخر اس کا قصور ہو گا۔ کس نے کہا کہ ہر وقت آوارہ بے دھڑک گھومے وہ بھی دھڑلے سے۔ جو پیار سے بلائے اس کی گود میں لیٹنے لگ جائے۔ اس کے پاؤں میں اٹکھیلیاں کرے۔

Read more

ہم نوے کی دہائی کی بدنصیب اداس نسل

میں نے ہمیشہ لوگوں کو اپنے ماضی کی خوشگوار یادوں سے جڑے دیکھا ہے۔ جس میں ہمارے ماں باپ، دادا، نانا یا بزرگ شامل ہیں۔ جس میں وہ اپنے خوشگوار بچپن اور جوانی کو لے کر قصے کہانیاں رکھتے ہیں۔ ان کو اگر درد ناک لمحے سنیں تو وہ بھی موجود ہیں۔ محبت نفرت درد انہوں نے بھی سہا ہے۔ ان کے درد ہیں۔ مگر ہماری جو نسل اس وقت جوانی سے گزر رہی ہے۔ یا جن کو نوے کی

Read more

کیا کرونا وائرس جنسی خواہشات کو بھی ختم کر دے گا؟

کرونا وائرس کے بعد دنیا مسلسل ایک آزمائش سے گزر رہی ہے۔ لوگ ہاتھوں کی بجائے آئیسولیشن میں دم توڑ رہے ہیں۔ بڑے بڑے لوگ جان جانے کے خوف سے گھروں میں قید ہیں۔ امریکہ، برطانیہ، عرب، ایشیا، یورپ ساری دنیا لاک ڈاؤن ہو چکی ہے۔ مسیحی، مسلم، ہندو سب اپنے خدا سے بھی ناتا توڑ چکے ہیں۔ اگر کوئی ڈر ہے تو وہ بس جان جانے کا ڈر۔ اور اپنے آپ کو محفوظ کرنے کی تمنا۔ مگر کوئی حل

Read more

ہر بچہ اپنا رزق لاتا ہے پھر یہ لوگ خودکشی کیوں کرنے لگے ہیں

کچھ بھی کہنے سے پہلے میں یہ کہنا چاہوں گا۔ کہ میں خدا پے اتنا ہی یقین رکھتا ہوں۔ جتنا ایک سچے پکے مسلمان کو ہونا چاہیے۔ اور اس کی عبادت اسی طرح کرتا ہوں۔ جس طرح ایک مسلمان کو کرنی چاہیے۔ اور پروردگار پے ایمان بھی اتنا رکھتا ہوں۔ جتنا آپ یا کوئی دوسرا مسلمان رکھتا ہے۔ کوئی بھی بات کہنے سے پہلے یہ بتانا ضروری ہوتا ہے۔ کہ آپ مسلمان ہیں۔ اور خدا پے یقین رکھتے ہیں۔ کیوں؟

Read more

جنید حفیظ کاش تم پاکستان نا آتے

اگر آپ کے پاس بہترین ڈگریاں یاپیسہ ہے۔ تو کوشش کریں اس ملک سے نکل جائیں۔ بہتر اور آزاد زندگی جئیں۔ یہ الفاظ کہنے سے پہلے شاید سوچتے ہوئے بھی میں ایک اذیت میں مبتلا ہوں کہ میں کیسے اس سرزمیں کو چھوڑنے کا سوچ سکتا ہوں۔ جس سے میرا خمیر اٹھا ہے۔ جس نے مجھے سب کچھ دیا۔ مگر کیا کروں اسی دھرتی نے یہ سوچ بھی دی کہ سچ کو سچ کہوں۔ جھوٹ کو جھوٹ کہوں۔ کہیں ظلم

Read more

کیا آپ نے رابی پیرزادہ کی ویڈیو دیکھی ہے؟

میں رابی پیر زادہ کو اس سے پہلے نہیں جانتا تھا۔ یا کہیں کہ کبھی ان کو باقاعدہ فالو نہیں کیا تھا۔ کہ وہ کون ہے مگر ان دو تین دنوں میں تو اس کو قریب سے جان چکا ہوں۔ دو تین دن سے چرچا ہی سن رکھا تھا دوستوں سے۔ یار تو نے رابی کی ویڈیو دیکھی یا اسکا لنک ہے۔ میرے نزدیک رابی کی ویڈیو لیک ہونا رابی کا قصور نہیں۔ نا ہی یہ اس کی کوئی غیر

Read more

کربلائے پاکستان

میں لاڑکانہ کے اسپتال کے باہر اپنی ماں کی گود میں آخری ہچکیاں لے رہا ہوں۔ جان نکلنے کو بے تاب ہے۔ مگر جسم ساتھ چھوڑنے کو راضی نہیں، عجیب و غریب سے وحشت ذدہ منظر نظر سے گزر رہے ہیں۔ ابھی کچھ دن پہلے ہی میری ماں نے مجھے کربلا کی کہانیاں سنا ئی تھیں۔ سمجھ نہیں آرہا کہ نزع کے عالم میں یہ منظر دکھائی دے رہے ہیں کہ یہاں واقعی ہی دور جدید کا کرب و بلا

Read more

سشما سوراج: ایک دشمن ایک محسنہ

بہت مشکل حالات ہیں۔ ملک سے محبت کی تلوار تھامے اور غدار کا سُر بجاتے لوگوں میں کچھ بھی کہنا بہت دشوار ہے۔ ہر انسان کے لئے مگر میرے لیے تو اس سے بھی زیادہ کہ میں ایک کمزور انسان ہوں۔ اتنا کہ شاید دنیا کے سچ اور جھوٹ، غلط یا صحیح کا فیصلہ نا کر سکوں۔ آپ بھارت میں رہ کر کشمیر کے لئے آواز بلند کریں تو آپ غدار ہیں۔ اور پاکستان میں رہ کر امن کی آشا

Read more

کریم سروس کی اوریانت اور گھر سے بھاگتی بے غیرت لڑکیاں

آپ سے کوئی سوال کرے کہ آپ کتنے غیرت مند ہیں؟ تو آپ کا جواب شاید یہی ہو گا یا آپ یہی سوچیں گے کہ میری بہن بے پردہ نہ گھومے۔ میری ماں بڑھاپے میں بھی میرے باپ کی وفادار رہے۔ میری بیوی میری باندی بن کے رہے باندی نہ بھی ہو۔ مگر میرے ہر غلط رویے پے بس شور شرابا نہ کرے ویسے تو مجھے اف بھی انتہائی ناگوار گزرتی ہے۔ اور ہاں میری بیٹی میری پسند کے مطابق

Read more

عمار علی جان انقلابی نہیں، ایک ایجنٹ ہے

ہفتے کی صبح کوئی 4 بجے کے قریب کچھ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک گھر کی چاردیواری پھلانگی۔ اور ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد کے گھر میں داخل ہوئے۔ دہشت گرد پے لگے الزام آگے جا کر آپ کو بتاتے ہیں۔ بس جان لیں دہشت گرد ہے۔ اور بہت ہی شدت پسند دہشت گرد۔ اور ہاں اس کی ویڈیو بھی موجود ہے۔ کہ کس طرح کچھ فرض شناس افسروں نے چار دیواری پھلانگی اور پھر بعد میں گھر

Read more

خدائی چلانا صرف رب کے بس میں ہے

آپ میں یا کوئی بھی انسان جو کسی پریشانی میں ہو تو اس کے لئے اس کی زندگی ایک مشکل ترین دور سے گزر رہی ہوتی ہے۔ اس کا بے بس ہونا اور مشکل کا ختم نا ہونا اس وقت اس کے لیے وبال جان سے کم نہیں ہوتا۔ ان سب کیفیات کے ساتھ اپنی زندگی کو بہتر طریقے سے دیکھنا بہت تکلیف دہ یا کہیں کہ ایک مشکل امر ہے۔ جس طرح سے کسی کی تکلیف کو دیکھنا اور اس کو رفع کرنے کی کوشش کرنا انسانیت کا معیار اور مقصد ہے۔ اسی طرح انسان کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنی تکلیف کو ختم کرنے کی کوشش کرے۔ اور اس میں کامیاب نا ہو تو ان سب باتوں سے گھبرا کر جو سب سے پہلا احساس ہوتا ہے وہ ہوتا ہے کہ میں کیوں ہوں اور میرا انسان ہونا آسان تھوڑی ہے۔

اور اس کیفیت میں مجھ جیسے کم ظرف انسان کا اپنے خدا سے برابر گلہ شکوہ جاری رہتا ہے۔

Read more

کیا لڑکے نیوڈز صرف بلیک میلنگ کے لئے منگواتے ہیں؟

جسمانی اعضا سے لطف اٹھانا کو ئی نئی بات نہیں اور محبت کا اظہار بوس و کنار، جسمانی تعلق یا کسی اور کیفیت سے ہونا بھی اتنا ہی پرانا ہو سکتا ہے جتنا کہ انسان۔ انسانی جبلت ہے کہ وہ ہر چیز کا لمس چاہتا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ جسم ہو کہ کوئی بھی شے اس کے پاس ہو۔ وہ اسے محسوس کر سکے، اسے چھو سکے، وہ یہ سب نہ کر سکے تو وہ کم از کم اس

Read more

کیا خواتین مردوں کے خاص اعضا سے نظر ہٹا سکتی ہیں؟

محترم خواتین و حضرات، اگر جان کی امان پاوں تو میں بھی کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں۔ حضرات کو چھوڑیں وہ تو کہیں نا کہیں کچھ نا کچھ کھجا رہے ہوں گے۔ میں تو بس خواتین سے مخاطب ہوں کہ یہ بھی تقریبا پاکستانی مردوں کا تجربہ ہے۔ چاہے وہ بس پر سوار ہوں، جہاز پر ہوں، ٹرین پر ہوں یا کسی ویٹنگ روم یا ریسٹورنٹ میں ہوں۔ کوئی بھی خاتون ان کے ساتھ آ کر یا سامنے بیٹھ جائے۔

Read more

یہ والدین نہیں جنسی تعلق کے رسیا ہیں

کسی سے جنسی تعلق ہونا یا رکھنا میرے نزدیک غلط نہیں بشرطیکہ یہ دونوں افراد کی خواہش کے مطابق ہوں۔ ہم اس کی قانونی، غیر قانونی، شرعی یا اخلاقی ہونے کی بحث میں نہیں پڑتے اور آگے بڑھتے ہیں۔ یہ ایک جسمانی ضرورت ہے ہم اس سے انکار نہیں کر سکتے۔ آپ ایک بھرپور مرد ہیں یا عورت یہ آپ کی جسمانی خواہش ہے۔ جو آپ نے مختلف طریقوں سے پوری کرنی ہے۔ شاید آپ ایک مکمل مرد یا مکمل

Read more

میں اک کالا کلوٹا سا لڑکا

ابتدا میں تو میں آپ سے کہنا چاہوں گا کہ کوشش کریں کہ آپ پیدا نا ہوں، جی ہاں اب آپ کہیں گے کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ہم پید ا نا ہوں۔ چلیں بحث میں نہیں پڑتے پیدا ہو جائیں، اب آنے والے کو بھلا کوئی کیسے روک سکتا ہے۔ چلیں اب آپ اگر پیدا ہو جائیں تو مزید یہ کوشش کر کے دیکھ لیں کہ آپ کالے نا ہوں۔ ہاں اگر آپ کالے بھی پیدا ہو

Read more

گیم آف تھرونز کے وائٹ واکرز کا اسلام آباد مارچ

  گیم آف تھرونز اب تک سب سے زیادہ دیکھا جانے والا سیزن ہے جس کے اب تک 8 سیزن آ چکے ہیں اور امید ہے کہ 2019 میں یہ اپنے آخری سیزن کے ساتھ مکمل ہو جائے گا۔ تخت کے حصول کے لئے ایک جدو جہد پر مبنی سیزن جس میں کتنے لوگ لقمہ اجل ہو چکے کچھ معلوم نہی۔ ایک عجیب کشمکش، جدوجہد اور سسپنس جس کی ہر قسط میں موجود ہے۔ ایک سیزن جس میں آپ ایک

Read more

جبران تم کافر ہو، تمہیں عشق سے کیا واسطہ؟

جبران ہم سمجھتے رہے تم ایک صاحب عقل مسلمان ہو۔ اس معاشرے کو سمجھتے اور جانتے ہو۔ تم ایک پاکستانی ہو، اس کے آئین کو مانتے ہوگے ۔ تم اسلامی جمہوریہ ملک کے شہری ہو۔ مگر ہم غلط تھے ۔ تم کیا کارنر میٹنگس کرتے پھرتے ہو۔ عاشقوں کے ا س ملک میں ہمارے سوالوں کے جواب نہیں دیتے۔ یہ دوسری بار ہے، جب ایک عاشق نے مجمع میں سوال داغا اور تم جواب نہیں دے سکے۔ اس نےایک سوال

Read more

جنونی گدھ اور بجھتی مشعل

عبادت کدہ کا الاؤ کئی صدیوں سے جل رہا ہے ۔ الاؤ کو مسلسل جلائے رکھنے کے لئے گدھ اس میں خون اور گوشت کی آمیزش کر رہے ہیں تاکہ الاؤ بغیر تعطل کے جلتا رہے۔ اسکی روشنی بڑھتی رہے جیسے ہی اس میں کوئی تازہ خون شامل کرتا ہے عبادت کدہ روشنی سے جگمگانے لگتا ہے۔ عبادت میں مصروف بیشتر گدھ ایک عجیب روحانی کیفیت میں سرشار ہو کر دیوتا کے آگے سجدہ ریز ہو جاتے ہیں۔ اور بلند

Read more