چین : آتش بازی کے پلانٹ میں دھماکہ: ایک شخص ہلاک
چین میں آتش بازی کے پلانٹ میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک،48 زخمی ہو گئے۔دھماکے کے بعد 3 افراد لاپتا بھی ہو گئے۔یہ دھماکا چین کے صوبے جیانگشی کے ایک آتش گیر مواد کے پلانٹ میں ہوا، جس کے بعد پلانٹ میں موجود پٹاخے پھٹنے سے علاقہ دھماکوں کی آواز سے گونج اٹھا۔
ریسکیو اہلکاروں نے پلانٹ کے اندر پھنسے 21 افراد کو نکال کر ہسپتال پہنچایااور نزدیکی علاقے میں موجود ایک ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا، دھماکے سے چند گھروں کو نقصان بھی پہنچا۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).