”عامر لیاقت کو بھوک لگی ہوئی ہو یا پھر نیند پوری نہ ہو تو وہ ایسی باتیں کرنا شروع کردیتے ہیں: فیصل واڈا


تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی فیصل واڈا نے بھی عامر لیاقت کو دبے الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنا دیا۔ نجی نیوز چینل سما نیوز پر عامر لیاقت نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بار بار بلانے پر بھی مزار قائد پر حاضری دینے نہیں آ رہے۔ وزیراعظم عمران خان کا ہیلی کاپٹر عشق کی اڑان بھرتا ہے۔ اس پر فیصل واڈا نے کہا کہ عامر لیاقت نے جب کبھی کھانا نہ کھایا ہو یا ان کی نیند پوری نہ ہو تو وہ ایسی باتیں کرنا شروع کردیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت میرے بھائی ہیں، وہ اکثر جذباتی ہو جاتے ہیں ،ہم ان کو منا لیں گے۔

اس سے قبل تحریک انصاف کے ایم این اے اور مشہور ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے علمِ بغاوت بلند کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک انصاف میں طوفان اٹھ رہا ہے۔ عمران خان بار بار بلانے کے باوجود کراچی نہیں آ رہے، اتنے کم خرچ میں ہیلی کاپٹر آئل سے نہیں چلتا بلکہ ” عشق کی اڑان“ سے اڑتا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ”سمانیوز“ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا تھا کہ کراچی میں ووٹ عمران خان کے نام پر نہیں پڑا، مجھے ووٹ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں قومی اسمبلی میں عمران خان کے کہنے پر آصف زرداری کے پاس گیا تھا ،عمران خان نے مجھے کہا تھا کہ میں آصف زرداری کے پاس جاوں اور ان سے اپوزیشن کے احتجاج میں حصہ نہ لینے کا کہوں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).