خواتین ٹرائی روم اور ان کے حقائق


موجودہ دور میں ریڈی میڈ ملبوسات ھر اس عورت کی مجبوری بن گئے ھیں جو سلائی نہیں جانتی جس کی ایک بڑی وجہ درزیوں کے نخرے اور روز بروز سلائی کی قیمت میں بڑھتا ہوا ہوش ربا اضافہ ہے جبکہ ریڈی میڈ ملبوسات قیمت میں مناسب ہونے کے علاوہ ھر سائز میں بھی دستیاب ھیں اور اپنے مطلوبہ سائز کو چیک کرنے کے لئے ہر چھوٹی، بڑی دکان پر ٹرائی روم موجود ھیں جہاں خواتین نہایت اطمینان اور بھروسہ کے ساتھ کپڑے پہن کر چیک کر لیتی ھیں اور یہ کتنی خطرناک بات ھے آج  میں آپ کو بتاتی ہوں لیکن سب سے پہلے میں یہ واضح کر دوں کہ یہاں کسی اچھے  برانڈڈ  بوتیک کے ٹرائی روم کا ذکر نہیں ھے، بلکہ بات ہو رھی ھے شاپنگ مالز پر موجود عام بوتیکس کی، جہاں کا عملہ صرف مرد حضرات پر مشتعمل ہوتا ھے۔ ایسے بوتیکس طارق روڈ کراچی پر جگہ جگہ پائے جاتے ھیں۔

ان دنوں اپنا سائز چیک کرنے والی خواتین کیمرے کے معاملے میں تو خاصی محتاط ہوچکی ھیں لیکن یہ نہیں جانتیں کہ انسانی آنکھ سے بڑا کوئی کیمرہ نہیں جس کے ذریعے ان ٹرائی روم میں جھانک تانک کرنا بہت آسان ھے خاص طور پر وہ ٹرائی روم جو کسی دکان کے اوپر والے حصہ میں لکڑی کی چھت ڈال کر بنائے جائیں اور وھاں مکمل طور پر تنہائی اور سناٹا ہو ایسے میں نیچے کاونٹر پر موجود کیشیر یا سیلز مین آپ پر بار بار زور ڈاے گا کہ پہن کر چیک کر لیں تو میری بات مانتے ہوئے آپ ھرگز ایسی غلطی نہ کریں کیونکہ ان ٹرائی روم کی بیرونی دیوار میں سوراخ ہوتے ھیں جن سے با آسانی اندر جھانکا جا سکتا ھے۔

یاد رھے کہ ان ٹرائی رومز کی دیواریں ھارڈ بورڈ کی بنی ہوتی ھیں جبکہ ڈالمین مال طارق روڈ پر موجود ایک ٹرائی روم میں تو ایک سائیڈ کی دیوار شیشے کی ھے جس میں موجود سوراخ کو اندر کی جانب سے ایک مہین پردے سے ڈھک دیا گیا ھے جس کا علم مجھے کل اس وقت ہوا جب وہاں اندر موجود ایک دبنگ خاتون نے جھانک تانک کی کوشش میں مصروف لڑکے کو موقع واردات پر قابو کرتے ہوئے اپنے جوتے سے اس کی طبیعت صاف کی۔ اس واقعہ کی قابل مذمت بات یہ ھے کہ عملہ نے دکان کا دروازہ اندر سے بند کر کے ان خاتون کو گھیر لیا جس کے شور شرابہ پر ڈرتے ہوئے مجبورأ انہیں دروازہ کھولنا پڑا اب اس واقعہ کی تصدیق آپ ڈالمین مال کے سیکیورٹی عملہ سے کر سکتے ھیں مختصر یہ کہ اپنی اور اپنی بچیوں کی حفاظت کریں اور کسی ایسے ٹرائی روم میں کپڑے چیک کرنے سے گریز کریں جن کا میں نے اوپر ذکر کیا ھے تاکہ آپ کسی بھی حادثہ سے محفوظ رہ سکیں

نفیسہ سعید
Latest posts by نفیسہ سعید (see all)

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).