ایک سچی معاشرتی کہانی

شانتی میرے اسکول میں آیا تھی مذہب کے لحاظ سے کٹر ہندو لیکن ایک صاف ستھری اور وضع دار خاتون جس کے تیکھے نقوش اور رنگ و نکھار حالات کی دھوپ میں کملا ضرور گیا تھا مگر ابھی ختم نہ ہوا تھا۔ شانتی کا میاں رام رکشہ چلاتا تھا جس سے حاصل ہونے والی آمدنی کا زیادہ تر حصہ وہ دیسی شراب میں بہا دیتا مگر پھر بھی اپنے گھر کے اخراجات کے لئے شانتی کو معمولی سی رقم ضرور

Read more

سادگی سے شادی، اچھی روایت

کچھ روز قبل میں نے اپنی ایک دوست کی بیٹی کی ایسی شادی اٹینڈ کی جو روایتی شادیوں سے بالکل مختلف تھی۔ یہ بچی عائشہ ایک عالمہ ہے جو کسی بڑے دینی ادارے سے منسلک ہے اس کی شادی کی پہلی شرط جہیز نہ لینا تھی جس پر وہ سختی سے کار بند رہی۔ عائشہ کے دولہا احمد بھی ایک دین دار انسان ہیں لہذا انہوں نے ہر معاملے میں عائشہ کا مکمل ساتھ دیا۔ عائشہ کی سادہ سی شادی

Read more

سفر

نورما ایک امریکن نژاد مسلمان لڑکی تھی جس کے ابا و اجداد کا تعلق پاکستان سے تھا لیکن وہ کبھی پاکستان نہ گئی تھی کیونکہ اس کا خاندان کئی دہائیوں سے امریکہ میں آباد تھا۔ چند سال بیشتر نورما کے والدین پاکستان گئے تھے جو ان کی زندگی کا تلخ ترین تجربہ رہا۔ شدید گرمی، ٹریفک کا بے ہنگم شور اور بہت سے دوسرے عوامل تھے جن کے باعث وہ اپنی مقررہ مدت سے قبل ہی امریکہ واپس لوٹ گئے

Read more

بانجھ پن کا دکھ

ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر میں صرف یہ سوچ رہی ہوں ماں کی تعریف کیا ہے؟ ماں کون ہے؟ وہ جو اپنی کوکھ سے بچے کو جنم دے یا وہ جو بنا جنم دیے ایک بچے کو اپنی گود کی گرمی دے؟ میں نہیں جانتی مجھے کس نے جنم دیا؟ میں یہ بھی نہیں جانتی وہ کون سی مجبوری تھی جب ایک جنم دینے والی ماں نے اپنے جسم کے ٹکڑے کو خود سے جدا کر کے ”آغوش“

Read more

ادھوری خواہشات

رانیہ بہت گہری نیند میں تھی جب کسی عورت کی سسکیوں کی آواز سے اس کی آنکھ کھل گئی وہ گھبرا کر اٹھ بیٹھی اسے محسوس ہوا جیسے رونے کی آواز کہیں قریب سے آ رہی تھی شاید کوئی عورت اس کے کمرہ کی کھڑکی کے باہر رو رہی تھی وہ بے چین ہو گئی اور اپنے پہلو میں بے خبر سوئے شایان پر ایک نظر ڈالی جو گہری نیند میں تھا اس سے قبل کہ وہ اٹھ کر اپنے

Read more

میرا جسم، میری مرضی

صوفیہ جیسے ہی جوس کا گلاس لے کر کمرہ میں داخل ہوئی ٹینا بی بی کو تیار ہوتا دیکھ کر اپنی جگہ رک گئی۔ ان کے قدموں کے قریب رکھا چھوٹا سا سفری بیگ اس بات کی نشاندہی کر رہا تھا وہ شہر سے باہر جا رہی ہیں اس احساس کے ساتھ ہی صوفیہ کا جسم ہلکا سا لرز گیا اور وہ اپنی لرزش پر قابو پاتے ہوئے دھیرے سے بولی باجی آپ کہیں جا رہی ہیں؟ ساتھ ہی اس

Read more

اپنی پرانی ذات کے نام ایک خط

اسلام علیکم امید ہے تم ٹھیک ہو گی جانے کیوں آج صبح سے مجھے تمھاری بہت یاد آ رہی ہے ایسے میں دل چاہا کہ تمھیں تلاش کروں، تمھاری کھوج میں نکلوں۔ تم جو میرے اندر کہیں گم ہو گئی ہو، تمھیں اپنے گزرے ہوئے کل سے نکال کر آج کی دنیا کے سامنے کھڑا کر دوں اور بتاؤں کہ یہ ہے میرا وہ اصل جو تعلقات نبھاتے ہوئے مروت کی بھینٹ چڑھ گیا، جسے رشتوں کے زہریلے سانپ ڈس

Read more

سرسوں کے تیل کی افادیت

اس جدید اور ترقی یافتہ دور میں ناقص اور ملاوٹ سے بھرپور خوراک نے انسانی صحت کو تباہ کر دیا ہے اور اس غیر معیاری غذا کے سبب انسان کئی بیماریوں میں مبتلا نظر آتا ہے جن سے بچاؤ کے ضروری ہے ہم ملاوٹ شدہ اشیاء خورد و نوش کا استعمال اپنی زندگی میں کم کر دیں اور کوشش کریں خالص اور صاف ستھری اشیاء کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ یہ ہی وجہ ہے جو اس ترقی یافتہ دور

Read more

پھول میلہ

اگر رنگ، خوبصورتی، خوشبو اور محبت کو ایک جگہ اکٹھا کر دیا جائے تو پھولوں کا دلکش تصور ذہین میں اتا ہے۔ پھول ایک ایسا خوبصورت احساس ہیں جو دیکھنے والوں کی نظر کے راستے دل تک اثر کرتا ہے، پھولوں کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ انسانی نفسیات پر خوشگوار اثر ڈالتے ہیں۔ عام مشاہدہ ہے پھولوں سے محبت کرنے والے لوگ نرم مزاج ہوتے ہیں۔ پھول ایک ہو تو بھی انسانی دل و دماغ اس کی

Read more

دین کے ٹھیکیدار

وہ ایک مشہور ناچنے والی تھی جس کا رقص دیکھنے کے لئے رات کے اندھیرے میں دور، دور سے شرفاء آتے اور اپنی بھری جیبیں اس کے تھرکتے قدموں میں خالی کر جاتے، وہ کسی کوٹھے کی باسی نہ تھی بلکہ شہر کے ایک پوش علاقے میں بنے خوبصورت گھر میں رہتی تھی۔ جہاں اس کے عاشق بے شمار تھے جو اس کی ایک جھلک دیکھنے کو بے قرار رہتے وہاں کچھ ایسے لوگ بھی تھے جو اس ناچنے والی

Read more

پیکر خیالی

بظاہر وہ ایک تصویر تھی جس کے سحر نے مجھے بری طرح جکڑ لیا تھا۔ میں چاہ کر بھی اس سے نگاہیں نہیں ہٹا سکا۔ میری نظریں اس تصویر پر جم کر رہ گئیں۔ وہ چہرہ جو نجانے کتنے برسوں سے میرے خوابوں و خیالوں کی زینت بنا ہوا تھا۔ آج میرے سامنے تھا۔ وہ ہی آنکھیں جن کی کشش نے مجھے اپنے سحر میں جکڑ رکھا تھا وہ ہی خوبصورت اور ستواں ناک جیسے کوئی ریشمی تلوار ہو۔ وہ

Read more

بھٹکتی روحیں

وہ آج کئی سالوں بعد میرے سامنے تھی، بالکل ویسی جیسی آخری بار میں نے اسے دیکھا تھا۔ وہ ہی رنگ و روپ جس کا ایک عالم دیوانہ تھا البتہ آج اس کے حسین چہرے پر وہ شوخی ناپید تھی جو اس کی شخصیت کا خاصہ ہوا کرتی تھی بلکہ آج شوخی کی جگہ ایک عجیب سا حزن و ملال اس کے چہرہ پر چھایا ہوا تھا۔ میں نے محسوس کیا گزرے کئی برسوں نے اس پر کوئی خاص اثر

Read more

میری پہلی محبت، میرا شہر کراچی

کراچی صوبہ سندھ کا دارالحکومت اور پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی اور صنعتی مرکز ہے جہاں اک دنیا آباد ہے پاکستان کا جدید شہر کراچی اپنی ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہے۔ کراچی کی جدید اور خوبصورت عمارتوں کے درمیان کہیں کہیں کہن سالہ، پرانی اور قدیم عمارتیں آج بھی فخر سے کھڑی ہیں، تو کہیں یہ قدیم عمارتیں ایک بھولی بسری داستان بن جانے کو تیار ہیں۔ ان قدیم عمارتوں کے ساتھ کراچی کی ایک پوری تاریخ وابستہ ہے۔

Read more

آزادی: جشن سے خواب تک

’تم کیا جانو ہجرت کا دکھ کیا ہوتا ہے؟ ہجرت کسے کہتے ہیں؟ جب سب امیدیں دم توڑ دیتی ہیں اور زندگی آخری ہچکی لیتی ہے تب تھکے ہارے وجود ہجرت کرتے ہیں ورنہ اپنی سرزمین کون چھوڑتا ہے زوہا جو پوری آواز میں ڈیک پر آزادی کے نغمے لگائے اسکول میں ہونے والے جشن آزادی کے پروگرام کی تیاریوں میں مصروف تھی بی بی جان کی بات سنتے ہی چونک گئی ”جوان بچوں کی بے گورو کفن لاشیں دیکھی

Read more

آزادی وطن کے حوالے سے ایک بزرگ کا سنایا سچا واقعہ

ہم ہندوستان پنجاب کے ایک گاؤں میں رہتے تھے جہاں مسلمانوں کے علاوہ سکھ اکثریت میں تھے، جبکہ ہندو تعداد میں کم تھے۔ میرے سسر میاں عبدالکریم صاحب گاؤں کی ایک مسجد کے پیش امام تھے ان کی علاقے میں بہت زیادہ عزت تھی جس کی ایک وجہ۔ امامت کے ساتھ ساتھ میاں صاحب کا دم درود بھی تھا جو پورے علاقے میں مشہور تھا، خاص طور پر جب وہ گائے یا بھینس کے لئے اس وقت پانی دم کر

Read more

محمد علی سدپارہ کے لیے دعا کیجیے

ہمارا قومی ہیرو جو محدود وسائل میں اپنے ملک کا نام اس مقام پر لے گیا جس کا خواب دنیا دیکھتی ہے۔ محمد علی سدپارہ کے نام سے کچھ دن قبل تک وہ لوگ ناواقف تھے جو کوہ پیمائی سے دل چسپی نہیں رکھتے لیکن آج محمدعلی سدپارہ اور ان کے نوجوان بیٹے ساجد سدپارہ کے نام سے ہر پاکستانی واقف ہے اور ان کا نام اس وقت پاکستان کی پہچان بن چکا ہے۔ ہمارے عظیم کوہ پیما محمدعلی سدپارہ

Read more

عاشقان رسول

ہالینڈ اور ڈنمارک کے بعد فرانس نے بھی نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس پر نعوذ باللہ خاکے بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ مسلمان اپنی جگہ سراپا احتجاج ہیں اور فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے اسے معاشی طور پر کمزور بنانے کے لیے میدان میں اتر آئے ہیں۔ حرمت رسول پر تقریباً تمام ممالک کے مسلمان کا موقف ایک ہی ہے۔ ہم اپنے آقا دوجہاں کی حرمت پر جان بھی وار دیتے ہیں۔ افسوس کافر ہمیشہ ہماری اسی کمزوری پر حملہ کر کے ہمیں اشتعال دلاتا ہے۔

Read more

علامہ طالب جوہری بھی رخصت ہوئے

2020 ایک ایسا سال جس کی ابتداء ہی مایوس کن تھی اور ان گزرے چھ ماہ میں یہ سال جانے کتنے روشن چراغ گل کر گیا۔
کرونا نامی عالمی وبا سے شروع ہونے والا یہ سال ہر گزرتے دن کے ساتھ ایک نیا درد اور دکھ متعارف کروا رہا ہے۔ ایک ایسا زخم روز دے رہا ہے جس کا مداوا ممکن ہوتا نظر نہیں آتا آہ کہ ہمارے آس پاس روشن کئی چراغ رفتہ رفتہ بجھ رہے ہیں اور ہم خاموش تماشائی قدرت کا یہ تماشا دیکھ رہے ہیں کہ اس کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

یہ کس قدر افسوسناک ہے کہ ہماری نم آنکھیں خشک نہیں ہوتیں کہ جدائی کا ایک نیا داغ دل کو رلا دیتا ہے۔ خاص طور پر ماہ جون کی ابتدا ہی ان تند آندھیوں سے ہوئی جو روز ایک روشن چراغ گل کر رہی ہیں جس سے بچاؤ کا کوئی راستہ نہیں۔

Read more

پاکستان میں کرونا ایک منافع بخش بزنس کی شکل اختیار کر گیا ذمہ دار کون؟

کرونا نامی وبا جو موت کے پنجہ گاڑے ہر ذی روح کو نگلنے کے لئے تیار ہے۔ ایک وبائی مرض جو دیکھتے ہی دیکھتے ان چند ماہ میں ساری دنیا کی معیشت برباد کر گیا اور جہاں ساری دنیا اس وبائی مرض کے ہاتھوں بے بس دکھائی دی وہاں پاکستانی قوم نے یہاں بھی اپنے کاروباری دماغ کا خوب استعمال کیا اور جان کی پرواہ کیے بنا صرف ایک کوشش جاری رکھی کہ اس بیماری کو بھی آمدنی کا ذریعہ

Read more

کرونا کے ایک مریض کی موت اور تدفین

آج صبح پہلی خبر جس نے میرا دل ہلا دیا، ایک قریبی دوست فوزیہ کے متعلق تھی جس کا بڑا بھائی کرونا سے وفات پا گیا اور اس کے بھائی کی فیملی کے دیگر افراد کے ٹیسٹ بھی مثبت آئے تھے۔ اب آج کل کے حالات کے پیش نظر کسی کے گھر جا کر تعزیت کرنا تو گویا خواب و خیال ٹھہرا۔ لہذا فون پر ہی افسوس کیا جاسکتا تھا لیکن اس سے پہلے بہت سی منفی سوچوں نے میرے دماغ کا گھیراؤ کر لیا جن میں سب سے زیادہ یہ خیال مجھے ہولا رہا تھا کہ جانے فوزیہ کے بھائی کو کرونا تھا بھی کہ نہیں، کہیں انہیں اسپتال والوں نے جھوٹے کرونا میں نہ مار دیا ہو بلکہ اب تو ایسا محسوس ہورہا تھا۔

Read more

کراچی میں ایک اورعمارت زمین بوس ہوئی، ذمہ دار کون؟

آج شام کراچی کے گنجان آبادی والے علاقے لیاری، کھڈا مارکیٹ کی نئی آبادی کی گلی نمبر 4 میں ایک چھ منزلہ رہائشی عمارت گر گئی۔ گرنے والی عمارت میں چالیس فلیٹ تھے، کہا جا رہا ہے کہ اس عمارت کا ملبہ ساتھ والی عمارت جو کہ پانچ منزلہ تھی اسے بھی زمین بوس کر گیا۔ اب ظاہر ہے دو عماتوں کے ملبہ میں دبے افراد کی تعداد ہماری توقع سے بہت زیادہ ہے اور ملبہ میں اس وقت جانے کتنے افراد دفن، زندگی کے لئے سسک رہے ہوں گے۔

Read more

اور امریکہ جل رہا ہے

اس وقت امریکہ میں جاری فسادات نے ساری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کر رکھی ہے اور ان حالات میں امریکہ کی پبلک کرونا نامی وبا کا خوف بھی شاید بھول چکی ہے۔

چھبیس مئی 2020 کو امریکہ کے شہر منیاپولس (منی سوٹا) کے ایک بے گناہ شہری جارج فلوئڈ کا پاور ہارن پولیس کے ہاتھوں ہونے والے مبینہ قتل کے نتیجہ میں جو احتجاجی فسادات شروع ہوئے، انہوں نے دیکھتے ہی دیکھتے امریکہ کے کئی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور یہاں تک کہ صدر ٹرمپ کو بھاگ جانے پر مجبور کر دیا تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ٹرمپ کو زیرزمین بنکر میں پناہ لینی اور وائٹ ہاؤس اندھیرا میں ڈوب گیا جس کی روشنیوں کل سے گل کر دی گئیں اور وہ تمام ریاستیں جہاں یہ مظاہرے کیے جا رہے ہیں وہاں حکومت کی طرف سے کرفیو لگانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

Read more

کرونا کی عالمی وبا اور نظام تعلیم پر مرتب ہونے والے اس کے بد ترین اثرات

جنوری 2020 ء کی ابتدا چین کے شہر ووہان سے پھوٹنے والی ایک وبا ”کرونا“ سے ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے محض پانچ ماہ میں دنیا کے دو سو ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کرونا جو ایک وبائی مرض ہے جس کا حملہ انسانی نظام تنفس پر ہوتا ہے لیکن یہ حملہ سب کے لئے جان لیوا نہیں ہے۔ کیونکہ اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد مرنے والوں کے مقابلہ میں زیادہ ہے لیکن پھر بھی اس کے خوف نے ساری دنیا کے نظام زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد بے روزگار ہوچکے ہیں اور آگے کے حالات کیا ہوں گے، کسی کو کچھ سجھائی نہیں دے رہا۔ خاص طور پر تعلیمی نظام کا مفلوج ہوجانا ان دنوں ہر ذی شعور شخص کے لئے باعث تشویش ہے، جس کا فی الحال کوئی حل دکھائی نہیں دیتا۔

Read more

خواتین ٹرائی روم اور ان کے حقائق

موجودہ دور میں ریڈی میڈ ملبوسات ھر اس عورت کی مجبوری بن گئے ھیں جو سلائی نہیں جانتی جس کی ایک بڑی وجہ درزیوں کے نخرے اور روز بروز سلائی کی قیمت میں بڑھتا ہوا ہوش ربا اضافہ ہے جبکہ ریڈی میڈ ملبوسات قیمت میں مناسب ہونے کے علاوہ ھر سائز میں بھی دستیاب ھیں اور اپنے مطلوبہ سائز کو چیک کرنے کے لئے ہر چھوٹی، بڑی دکان پر ٹرائی روم موجود ھیں جہاں خواتین نہایت اطمینان اور بھروسہ کے

Read more

جادوئی نسخہ برائے ضرورت رشتہ

پرانے وقتوں کی بات ہے جب بچوں کا رشتہ طے کرتے وقت گھر، خاندان، رشتہ داریاں، سب دیکھی جاتی تھیں اس کے باوجود بہو یا ساس، نند کی زبان کے جوھر شادی کے بعد ہی کھلتے تھے یہا ں تک کہ اکثر اوقات سیدھا سادہ دکھا ئی دینے والا نوجوان داماد بنتے ہی ایسے زبانی جو ہر دکھاتا کہ عقل دنگ رہ جا تی، پھر وقت کچھ آگے بڑھا، زمانہ بدل گیا اور ہم اکیسویں صدی میں داخل ہو گئے

Read more

شوگر کے اسباب، نقصانات، احتیاطی تدابیر اور علاج

ذیابطیس جسے عرف عام میں  شوگر کہا جاتا ہے، اس دور کی ایک خطرناک بیماری ہے لیکن ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم اسے بیماری سمجھنے سے ہی انکاری ہیں جب کہ پا کستا ن میں ہر دسواں فرد ذیابطیس کا مریض ہے نیز آنے والے چند سالوں میں اس کی تعداد دوگنی ہونے کا خدشہ بھی موجود ہے ذیابطیس کیا ہے؟ اس بیماری میں انسانی جسم گلوکوز کو موثرطورپراستعمال کرنے کے قابل نہیں رہتا۔ جس کےنتیجہ میں خون میں

Read more