تکیہ، تنہائی، پابلو نیرودا اور مہوش حیات
اداکارہ مہوش حیات کا نام لالی ووڈ انڈسٹری میں کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے، ان کی اب تک کی تمام فلموں نے نہ صرف بھرپور بزنس کیا بلکہ ان کے ریویوز بھی مثبت رہے۔ عیدالاضحیٰ پر مہوش حیات کی فلم لوڈ ویڈنگ ریلیز ہوئی ہے جس نے حسب توقع باکس آفس پر اپنا لوہا منوایا ہے ۔
اداکارہ مہوش حیات بھی دیگر ستاروں کی طرح سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں اور مختلف تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں لیکن ان کی تازہ تصویر نے ہنگامہ برپا کردیا ہے۔ مہوش حیات کی یہ تصویر بیڈروم سیلفی ہے جس میں اداکارہ ایک تکیے پر جھکی ہوئی ہیں اور غالباً انہوں نے شرٹ یا قمیض بھی نہیں پہنی ہوئی۔ مہوش حیات نے اس تصویر کے ساتھ چلی کے شہرہ آفاق شاعر پابلو نیرودا کی ایک سطر بھی لکھی ہے جس کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ
ایسے لگتا ہے جیسے اندر آگ بھڑک رہی ہے اور چاند کی روشنی آہستہ سے بدن کو چھوتی ہے



