کل اسپتال نہیں، سب جیل دیکھنے گیا تھا: چیف جسٹس


چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ کل اسپتال نہيں، سب جیل جا کر دیکھی تھی۔ کراچی تو اس مرتبہ صاف نظر آ رہا ہے۔

کراچی میں صحافیوں کے سوالات پر گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس نے گزشتہ روز کی کارروائی پر سوال اٹھانے والوں کو مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ کل وہ اسپتال نہیں بلکہ سب جیل گئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس پی پی رہنما شرجیل میمن سے ملنے کلفٹن میں واقع ضیاء الدین اسپتال پہنچے اور وہاں موجود شرجیل میمن کے کمرے کا معائنہ کیا تھا۔ اسپتال میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران چیف جسٹس کو سب جیل قرار دیئے گئے شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی 3 بوتلیں ملی تھیں جسے بعد میں پی پی نے زیتون کا تیل اور شہد قرار دیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).