آصف زرداری کو ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے مجبور کر رکھا ہے: مفتاح اسماعیل
مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے آصف زرداری کو تنگ کیا ہوا ہے۔ آصف زرداری ان ذاتی مجبوریوں کی بنا پر اپوزیشن کے ساتھ نہیں چل رہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عارف علوی میرے پڑوسی ہیں اور میں ان کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں آصف زرداری کو مبارکباد پیش نہیں کررہا۔ آصف زرداری کی ہمارے ساتھ ملنے کی خواہش ہی نہیں تھی وگرنہ وہ ہمارے ساتھ مل کر فیصلہ کرتے اور اعتزاز احسن کا نام نہ دیتے۔ انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن نے بیگم کلثوم نواز کے بارے میں جو الفاظ استعمال کئے وہ نا مناسب تھے اور غیر مہذب تھے ۔ پیپلز پارٹی کی مرضی ہی نہیں تھی کہ وہ مسلم لیگ ن کو سپورٹ کرے۔ پیپلز پارٹی ایک الگ جماعت ہے اور مسلم لیگ ن ایک الگ جماعت ہے۔
Facebook Comments HS


