نواز شریف نے میکڈونلڈز کا برگر کھانے کے بعد غالب کا شعر کیوں پڑھا؟


نوازشریف نے عدالت میں آج کیا کھانے کی فرمائش کی تو چوہدری تنویر نے ملازمین کو بھیج کر فٹا فٹ منگو ا لیا ؟تفصیلات سامنے آ گئیں

پاکستان مسلم لیگ کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کل احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں وقفے کے دوران انہوں نے میکڈونلڈ کا فش برگر کھایا اور جوس پیا۔

احتساب عدالت میں کھانے کے وقفے کے دوران نوازشریف نے فاسٹ فوڈ کھانے کی فرمائش کی جس پر چوہدری تنویر نے فوری طور پر اپنے ملازمین کو میکڈونلڈ بھیجا اور نوازشریف کیلئے خصوصی فش برگر منگوایا۔ نوازشریف نے بینکنگ کورٹ کے جج کے کمرے میں بیٹھ کر کھاناکھایا جبکہ اس موقع پر جاوید ہاشمی ، عرفان صدیقی ، مشاہد اللہ ، بیرسٹر ظفر اللہ اور چوہدری تنویر نے بھی ان کے ساتھ لنچ کیا ۔

نوازشریف جس وقت کھانے سے لطف اندوز ہو رہے تھے تو اس موقع پر صحافی بھی ان کے پاس موجود تھے اور ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ آج آپ بڑے ہشاش بشاش نظر آ رہے ہیں تو آگے سے نوازشریف نے شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے شعر کہا کہ ” ان کے دیکھنے سے جو آجاتی ہے منہ پہ رونق ، وہ سمجھتے ہیں کہ بیمار کا حال اچھا ہے ۔“

Facebook Comments HS