مردانہ جنسی صلاحیت کا اصل راز سامنے آ گیا


معروف خاتون ڈاکٹر نے مردوں کو مردانہ طاقت کا اصل راز بتا دیا

مردانہ کمزوری کا مطلب یہ ہے کہ مرد ازدواجی فرائض ادا کرنے سے معذور ہو، جو کہ ظاہر ہے کسی بھی شادی شدہ جوڑے کیلئے بے حد پریشان کن بات ہے۔ اس مسئلے کی دیگر بھی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں مگر ذہنی دباؤ اور پریشانی ایک بہت بڑی وجہ ہے۔ نفسیاتی و جسمانی وجوہات کی بنیاد پر پیدا ہونیوالے اس مسئلے کا ایک حل ویاگرا کی صورت میں ا دستیاب ہے، مگر یہ ہر کسی کیلئے کارآمد نہیں۔ اس کے برعکس کچھ غیر طبی باتیں ضرور ایسی ہیں کہ جنہیں اپنا لیا جائے تو اول تو مردانہ کمزوری پید اہی نہیں ہوتی، اور اگر پہلے سے موجود ہے تو اس سے چھٹکارے میں بہت مدد مل سکتی ہے۔

مردانہ کمزوری کے موضوع پر تحقیق کا وسیع تجربہ کرنے والی ڈاکٹر پکسی مکینا نے ان اہم باتوں کا احاطہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آپ ذہنی دباؤ میں کمی لائیں ، نشہ آور اشیاء و سگریٹ سے دور رہیں ، اگر کوئی ادویات استعمال کررہے ہیں تو ان کا جائزہ لیں کہ کہیں ان کی وجہ سے تو مسئلہ نہیں ہورہا، اور اگر سائیکل کی سواری بہت زیادہ کرتے ہیں تو اس میں کمی لائیں۔ اس کے علاوہ سادہ غذا استعمال کریں جس میں پھل اور سبزیاں زیادہ ہوں۔ ورزش کریں اور اپنی عمومی صحت کو بہتر بنائیں۔ اگر آپ ان سب باتوں کا خیال رکھتے ہیں تو ویاگرا کے بغیر ہی آپ کی مردانہ صحت قابل رشک ہوسکتی ہے۔

ڈاکٹر پکسی نے کچھ احتیاطوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ازدواجی فرائض کی ادائیگی کے دوران غیر معمولی جوش سے پرہیز کریں کیونکہ اگر آپ کی سانس پھولنے لگے گی تو آپ مطلوبہ وقت تک فرائض کی ادائیگی نہیں کر پائیں گے۔ وہ کہتی ہیں کہ مردانہ قوت میں اضافہ کیلئے آپ کو ’’کیگل ورزش‘‘ بھی کرنی چاہیے ۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ اپنے مثانے اور ارد گرد کے پٹھوں کو اندر کی جانب کھینچیں، گویاآپ پیشاب رونے کی کوشش کر رہے ہوں۔ پٹھوں کو کچھ دیر تک کھینچ کر رکھیں اور پھر ڈھیلا چھوڑ دیں۔ یہ ورزش بار بار کریں۔ ماہرین اسے مردانہ قوت میں اضافے کے لئے بہت مفید بتاتے ہیں۔

Facebook Comments HS