کون سی نوکری والے مرد انٹرنیٹ پر خواتین کو سب سے زیادہ پسند آتے ہیں؟


کون سی نوکری والے مرد انٹرنیٹ پر خواتین کو سب سے زیادہ پسند آتے ہیں؟ آپ بھی جانئے

مرد و خواتین کے پیشے محبت کی تلاش میں ان کے لیے کتنے معاون ثابت ہوتے ہیں اور کون سے پیشے صنفِ مخالف کی نظر میں زیادہ پرکشش ہوتے ہیں؟ محبت کے متلاشی مرد و خواتین کے لیے بنائی گئی ایپلی کیشن ٹنڈر(Tinder)نے اب اس سوال کا جواب دے دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ٹنڈر نے امریکہ، برطانیہ اور بھارت سمیت 7ممالک کے صارفین کے رجحانات کا تجزیہ کرکے پیشوں کی فہرست مرتب کی ہیں جن سے منسلک مردوخواتین کو مخالف جنس کے افراد سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔

برطانیہ میں بزنس ڈویلپمنٹ منیجر کے عہدے پر فائز خواتین کو مرد سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔ اس کے بعد بالترتیب ڈانسر، ایئرہوسٹس، نرس، مارکیٹنگ منیجر، ریکوروٹر، ٹیچر، ڈاکٹر، فیشن سٹائلسٹ اور بار ٹینڈر وہ پیشے ہیں جن سے منسلک برطانوی خواتین کو برطانوی مرد سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔

برطانوی خواتین جن پیشوں سے منسلک مردوں کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں ان میں فائرفائٹر سرفہرست ہے۔ اس کے بعد بالترتیب ٹیچر، انٹیریئر ڈیزائنر، فنانس ڈائریکٹر، لائف گارڈ، اداکار، پرسنل ٹرینر، جانوروں کا ڈاکٹر، پائلٹ اور آرٹ ڈائریکٹر برطانوی خواتین کو سب سے زیادہ پسند آتے ہیں۔

امریکی مرد بالترتیب نرس، دندان ساز، فوٹوگرافر، کالج سٹوڈنٹ، فارماسسٹ، ٹیچر، ایئرہوسٹس، ذاتی کاروبار کی حامل، پرسنل ٹرینر اور ویٹرس کو سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں جبکہ امریکی خواتین بالترتیب انٹیریئر ڈیزائنر، پائلٹ، ڈاکٹر کے اسسٹنٹ، وکیل، پی آر/کمیونیکیشن، پروڈیوسر، ویژول ڈیزائنر، ماڈل، کالج سٹوڈنٹ اور انجینئرکو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں۔

بھارتی مرد بالترتیب انجینئر، اکاؤنٹنٹ، ڈاکٹر، انٹیریئر ڈیزائنر، دندان ساز، ڈیٹا اینالسٹ، مارکیٹنگ منیجر، آرٹسٹ، ٹیچر اور سائیکالوجسٹ خواتین کو سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں جبکہ بھارتی خواتین بالترتیب پائلٹ، اداکار، ذاتی کاروبار کے حامل مرد، مارکیٹنگ منیجر، مصنف، ماہر تعمیرات، ریسرچ اینالسٹ، ٹیچر، بزنس کنسلٹنٹ اور فوٹوگرافرز کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).