شسمیتا سین کی سخت ورزشیں

ورزش کرنے سے تو پسینہ آتا ہے لیکن بھارتی بیوٹی کوئین سشمیتا سین کی تازہ ترین ویڈیو میں انہیں ورزش کرتے ہوئے دیکھ کر ہی لوگوں کے پسینے چھوٹ رہے ہیں۔ سشیمتا صرف حسن و جمال کی ملکہ ہی نہیں ہیں بلکہ ان کی مسحور کن شخصیت کی بھی ایک دنیا دیوانی ہے۔ اسی لئے تو انہیں حسینہ دانشمند بھی کہا جاتا ہے۔ وہ ایک کامیاب ادارہ ہیں ، کاروباری خاتون ہیں ، ماڈلنگ کرتی ہیں ، خیراتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں ، اور اس کے ساتھ اپنی دو بیٹیوں کی بہترین پرورش بھی کر رہی ہیں۔
سشمیتا 42سال کی ہو چکی ہیں لیکن اس کے باوجود ان کی جسمانی فٹنس ایک مثال ہے۔ وہ گاہے بگاہے سوشل میڈیا پر اپنی ورزش کی ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں جنہیں دیکھنے والے حیران بھی ہوتے اور ان کی فٹنس پر رشک بھی کرتے ہیں۔ ان کی تازہ ترین ویڈیو بھی ایک ایسی ہی مثال ہے جس میں وہ ’ٹی آر ایکس ورک آؤٹ سیشن‘ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ ویڈیو دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ تو بہت مشکل کام ہے جسے وہ اتنی آسانی سے کر رہی ہیں کہ دیکھنے والے حیران ہیں۔
پرستاروں کا کہنا ہے کہ یقیناًیہ اداکارہ کی سالوں کی مشقت کا نتیجہ ہے کہ وہ ایسی سخت ترین ورزش کرنے میں کوئی مشکل محسوس نہیں کرتی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کہتے ہیں کہ سشمیتا کی یہ ویڈیو دیکھ کر انہیں پسینہ تو ضرور آیا مگر یہ ایک اچھی مثال بھی ہے جسے دیکھ کر ان کے دل میں بھی ورزش کرنے کا جذبہ موجزن ہوا ہے۔


