چرسی دولہا اور چرس پینے والی دلہن کی انوکھی شادی


دولہا دلہن کی جانب سے شادی کی تقریب میں ’چرس‘ کے انوکھے استعمال نے ہلچل مچا دی

ہمارے ہاں تو دولہا یا دلہن کے چرس استعمال کرنے کا معلوم ہو جائے تو دوسرا اس کے ساتھ شادی سے ہی انکار کر دے لیکن امریکہ میں گزشتہ دنوں ایک شادی ہوئی جس میں چرس کا ایسا انوکھا استعمال کیا گیا کہ دنیا میں ہلچل مچ گئی۔ میل آن لائن کے مطابق یہ شادی 27سالہ دلہن سرینا بھاٹیااور 29سالہ دولہے جیف بالیجاکی تھی، جو گزشتہ ہفتے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہوئی۔ دولہا دلہن نے اس شادی کی ’تھیم‘ہی چرس پر رکھی تھی، جہاں کھانوں اور مشروبات کے ساتھ ساتھ مہمانوں کو چرس بھی پیش کی گئی اور دولہا دلہن خود بھی سوٹے لگاتے رہے۔

اس ’چرسی‘ شادی پر سرینا کا کہنا تھا کہ ’’ہم نے تصور بھی نہیں کر سکتے کہ ہماری شادی چرس کے بغیر ہو سکتی تھی۔ ہمیشہ سے ہم چاہتے تھے کہ جب بھی شادی کی، تقریب کا محورومرکز چرس ہو گی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ چرس کا عمل دخل ہماری زندگیوں میں بہت زیادہ ہو چکا ہے۔ آج ہر کوئی چرس پی رہا ہے، اور ہمیں اکثر تحائف کے طور پر بھی دوستوں اور رشتہ داروں سے چرس ملتی ہے۔‘‘ رپورٹ کے مطابق سرینا کے یہ خیالات ہماری روایات اور قوانین کے لحاظ سے تو فرضی سے لگ رہے ہیں لیکن امریکہ میں حقیقت یہی ہے۔ وہاں متعدد ریاستیں چرس کو قانونی قرار دے چکی ہیں، جس سے وہاں چرس کا استعمال معمول کی بات بن کر رہ گیا ہے اور لوگ شادی اور دیگر تقریبات میں مہمانوں کو کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ چرس بھی پیش کرتے ہیں۔

Facebook Comments HS