بھاشا ڈیم فنڈ کے لیے سینئیر صحافی ہارون الرشید کی تجویز


”بھاشا ڈیم کیلئے سگریٹ کے ہر پیکٹ کیساتھ۔۔۔“ معروف سینئر صحافی ہارون الرشید نے ایسی تجویز دیدی کہ نوجوان بے حد پریشان ہو جائیں گے

وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس ڈیم فنڈ اور وزیراعظم ڈیم فنڈ ضم کرنے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے فنڈ دینے کی اپیل کی تو اوورسیز پاکستانیوں نے ناصرف رقوم دینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے بلکہ اس حوالے سے کئی تجاویز بھی سامنے آ رہی ہیں۔

معروف سینئر صحافی ہارون الرشید نے بھی بھاشا ڈیم کیلئے فنڈ اکٹھا کرنے کے حوالے سے ایک تجویز دی ہے جس کے بارے میں جان کر ہی نوجوان حیران پریشان رہ جائیں گے۔ ہارون الرشید نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”بھاشا ڈیم کیلئے سگریٹ کے ہر پیکٹ پر 10 سے 50 روپے تک ٹیکس لگا دیا جائے: ایک تجویز۔ کیا آپ اس سے اتفاق کرتے ہیں؟“

انہوں نے یہ تجویز دی تو نوجوان پریشان ہو گئے کیونکہ آج کل نوجوانوں کی بڑی تعداد فیشن کے طور پر سگریٹ نوشی کرتی ہے اور پاکستان میں سالانہ اربوں روپے کے سگریٹ فروخت ہوتے ہیں۔ تصدق رانا نامی ایک صارف نے ان کی تجویز کے جواب میں لکھا ”میڈیا پرسنز کی کمائی پر 40 فیصد ٹیکس لگا دیا جائے، کیا آپ کو منظور ہے؟؟؟“

ہارون الرشید نے جواب دیا” سبھی پہ“

احمد فاروق خان نے لکھا ”محترم، فصلوں میں فلڈ اریگیشن کا طریقہ آبی خودکشی ہے۔ دنیا میں پانی بچانے کے 100 سال پرانے طریقے ہمارے ہاں شروع ہی نہیں ہوئے ہیں، ہمہ جہت کوششوں کی ضرورت ہے“

ہارون الرشید نے جواب دیا ”بالکل صحیح“

مشتاق احمد نے کہا ”جناب ہارون الرشید آپ نے اور آپ نے میڈیا چینلوں نے کتنی رقم عطیہ کی، آپ ان پر دباﺅ کیوں نہیں ڈالتے“

ہارون الرشید نے جواب دیا ”دنیا ٹی وی کے سب کارکنوں نے دئیے ہیں اور خوشی سے ، یہ ناچیز بھی شامل ہے“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).