میں پریشان تھی اس لیے ایسی شرمناک آفر دے بیٹھی

چالان سے بچنے کے لئے پولیس کو روپے پیسے کی صورت میں رشوت دینے کا رواج کم و بیش ہر جگہ پایا جاتا ہے مگر روس میں ایک خاتون نے پولیس کو ایسی رشوت کی پیشکش کر دی کہ سُن کر ہی انسان کے گال شرم سے لال ہو جائیں۔
ڈیلی سٹار کے مطابق انسٹاگرام سے شہرت پانے والی روسی ماڈل کیرا مائر کو روسی دارالحکومت کی ایک شاہرہ پر پولیس نے روکا تو پتا چلا کہ ٹریفک قوانین کی سابقہ خلاف ورزیوں کی وجہ سے اُس پر ڈرائیونگ کی پابندی تھی۔ جب پولیس نے ماڈل گرل کا چالان کاٹنا چاہا تو اُس نے اہلکاروں سے کہا کہ اگر وہ چالان نا کاٹیں تو بدلے میں وہ اُن کے ساتھ جسمانی تعلق استوار کر سکتی ہے۔ اُس کا کہنا تھا کہ ایک اہلکار اس کے ساتھ جسمانی تعلق استوار کر سکتا یا زیادہ سے زیادہ دو، مگر اس زیادہ نہیں۔
ماڈل گرل کی بدقسمتی تھی کہ پولیس اہلکاروں نے نا صرف اُس کی پیشکش ٹھکرا دی بلکہ فوری طور پر اُسے گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن لے گئے اور حوالات میں بند کر دیا۔ جب ماڈل گرل نے دیکھا کہ اُس کی بات نہیں بن رہی تو وہ جارحانہ رویے پر اُتر آئی۔اس نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی کی، ایک پولیس اہلکار کو لات ماری جبکہ دوسرے کے چہرے پر اپنے ناخنوں نے خراشیں ڈال دیں۔ جب اسے حوالات میں بند کیا گیا تو وہاں بھی پولیس اہلکاروں کو گالیاں دیتی رہی۔
بعد ازاں جب ماڈل گرل کو عدالت میں پیش کیا گیا تو اس نے معافی کی درخواست کرتے ہوئے کہا ’’ میرے خلاف جو الزامات عائد کیے گئے ہیں میں انہیں تسلیم کرتی ہوں اور اپنے رویے پر شرمندگی کا اظہار کرتی ہوں۔ دراصل پریشانی کی حالت میں مجھے خود پر قابو نہیں رہتا اور میں کچھ بھی کر بیٹھتی ہوں ۔ میں وعدہ کرتی ہوں کہ خود کو سدھارنے کی کوشش کروں گی اور آئندہ ایسی غلطی نہیں کروں گی۔ ‘‘


