16 انچ کمر رکھنے والی خاتون کا راز


اس نوجوان لڑکی کے جسم کا ایسا حصہ اتنا چھوٹا ہوگیا کہ ورلڈ ریکارڈ بن گیا

خواتین کی پتلی کمر اُن کے حسن و جمال کا بنیادی جزو سمجھی جاتی ہے، مگر یہ کیا؟ اس خاتون کی کمر تو اتنی پتلی ہے کہ دیکھنے والے متاثر ہونے کی بجائے اُلٹا پریشان ہو جاتے ہیں۔ یہ محترمہ سوشل میڈیا مارکیٹنگ منیجر سارہ وائتھ ہیں جن کی عمر 42سال اور تعلق امریکی ریاست اوریگن سے ہے۔ اُن کی کمر کا سائز 16 انچ ہے، جی ہاں، صرف 16 انچ!

سارہ کی پتلی کمر کا راز یہ ہے کہ وہ گزشتہ چھ سال سے بہت تنگ کورسٹ(کمر کے گرد پہنا جانے والا تنگ پٹہ) پہن رہی ہیں، جس کے باعث اُن کی کمر صرف 16 انچ کی رہ گئی ہے۔ وہ اب بھی روزانہ تقریباً 20گھنٹوں کیلئے اپنی کمر کے گرد یہ تنگ پٹہ پہنتی ہیں۔ سارہ کا کہناہے کہ انہوں نے 2012ء میں پہلی بار کورسٹ پہننا شروع کیا، جس کے بعد وہ اس کی مداح ہوگئیں اور اب تک اس کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سارہ نے ایک نارمل کمر سے ناقابل یقین حد تک پتلی کمر کی جانب اپنے سفر کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ دراصل میرا مسئلہ کندھوں اور گردن میں جھکاؤ کا تھا۔ میں اپنی کمر سیدھی نہیں رکھتی تھی جس کی وجہ سے کندھوں اور گردن میں بھی جھکاؤ آ رہا تھا۔ اس عادت کے باعث رفتہ رفتہ میری جسمانی ساخت بگڑنے لگی تھی اور تب کسی نے مجھے کورسٹ پہننے کا مشورہ دیا تاکہ میری کمر سیدھی رہے۔ مجھے یہ تو معلوم ہی نہیں تھا کہ کورسٹ کے باعث میری کمر بھی پتلی ہوجائے گی اور میری جسمانی ساخت پہلے کی نسبت بے حد دلکش ہوجائے گی۔ بس کے بعد میں نے اسے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور آج بھی پہن رہی ہوں۔‘‘

Facebook Comments HS