مغرب میں پائے جانے والے شکی مزاج شوہر کی خوفناک کہانی

شوہر کے شکی مزاج ہونے کا خیال ہی خواتین کے لیے سوہان جاں ہوتا ہے۔ اب ایک امریکی خاتون نے اپنے شکی مزاج شوہر کے کچھ ایسے پیغامات کے سکرین شاٹس سوشل میڈیا پر شیئر کر دیئے ہیں کہ دیکھ کر ہی لڑکیوں کو شادی سے خوف آنے لگے۔ ویب سائٹ انڈی 100کے مطابق کریسی کراس نامی اس خاتون نے جو سکرین شاٹس شیئر کیے ہیں ان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کا شوہر پے درپے کئی پیغامات بھیجتا ہے اور انتہائی چھوٹی چھوٹی چیزوں کے بارے میں بھی استفسار کرتا ہے۔ مثال کے طور پر وہ اس سے پوچھتا ہے کہ ’تم کہاں ہوں؟‘ ’تم نے لنچ کہاں کیا؟‘ ’ابھی مجھ سے بات کرو۔‘’ تم اس وقت کس کے ساتھ ہو؟‘’لنچ پر کب جاؤ گی؟‘ وغیرہ وغیرہ
اگلے پیغامات میں تو اس شخص نے شک کی حد ہی کر دی اوراپنی بیوی کو ایسے پیغامات بھیج دیئے کہ کوئی بھی خاتون پڑھ کر خوفزدہ ہو جائے۔ اس نے لکھا کہ ’’تم کل رات کہاں سوئی تھیں؟ کیونکہ تم اپنے گھر میں نہیں سوئیں۔میں نے یہاں خفیہ کیمرے لگا رکھے ہیں اور میں نے دیکھا کہ تم کل رات گھر میں نہیں سوئیں، اب مجھ سے جھوٹ مت بولنا۔‘‘آگے مزید پیغامات میں وہ لکھتا ہے کہ ’’یہ تمہارا ٹیسٹ تھا اور تم نے وہی کیا جو میں سوچ رہا تھا کہ تم کرو گی۔ اب میں سب جانتا ہوں اور میں تمہارے منہ سے سننا چاہتا ہوں۔ مجھے تم سے نفرت ہے۔ اب گراس ویلی میں ہی رہو۔ یہاں واشنگٹن میں آنے کی کوشش مت کرنا۔ ‘‘یہ سکرین شاٹس کریسی کراس نے امگر(Imgur)پر شیئر کیے ہیں جہاں اس کا کہنا تھا کہ ’’میں نے ان پیغامات کے بعد اس شخص سے علیحدگی اختیار کر لی اور اب ایک پرسکون زندگی گزار رہی ہوں۔‘‘







