اگر آپ کے بورڈنگ پاس پر SSSS لکھا ہے تو آپ کس خطرے کا شکار ہیں؟ ضروری سفری معلومات

بورڈنگ پاس پر دیگر تفصیلات کے ساتھ انگریزی حروف کی شکل میں کچھ خفیہ کوڈ بھی لکھے ہوتے ہیں جن کا مطلب عام طور پر مسافر نہیں جانتے، اور ان میں سے ایک ایسا کوڈ ہے کہ جان کر آپ دعا کریں گے کہ کبھی آپ کے بورڈنگ پاس پر نہ لکھا ہو۔ دی مرر کے مطابق یہ کوڈ SSSSہے۔ جس شخص کے بورڈنگ پاس پر چار بار ایس لکھا ہوا اسے سمجھ لینا چاہیے کہ وہ کسی سنجیدہ مشکل میں ہے۔ یہ کوڈ ’’سیکنڈری سکیورٹی سکریننگ سلیکشن‘‘ کا مخفف ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ مسافر مشکوک ہے اور اس کی تلاشی اچھی طرح لی جائے۔
جس مسافر کے بورڈنگ پاس پر یہ کوڈ لکھا ہو وہ بورڈنگ پاس کا گھر پر پرنٹ بھی حاصل نہیں کر سکتا۔ اس کے لیے اسے کاؤنٹر پر جانا پڑتا ہے اور ایکسٹرا سکیورٹی چیکس سے گزرنا پڑتا ہے۔ اس کا سامان بھی پورا کھول کر اس کی تلاشی لی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ بھی کئی کوڈز ہیں تاہم وہ کوئی ایسے خطرناک نہیں۔ ان میں سے ایک BHMYہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ انتہائی سستی کلاس میں سفر کر رہے ہیں۔ ایک کوڈ Qہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ نے انتہائی سستا ٹکٹ لیا ہے لہٰذا آپ مفت سیٹ اپ گریڈ نہیں کر سکتے۔Eلکھا ہو تو اس کا مطلب ہے کہ بیسک اور فرسٹ کلاس کی درمیانی کلاس میں سفر کر رہے ہیں جسے پریمیم اکانومی کہتے ہیں۔ اگر آپ کے بورڈنگ پاس پر Cیا Jلکھا ہوا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ بزنس کلاس میں سفر کر رہے ہیں یا پھر آپ نے اس ایئرلائنز کے پاس آپ کا اکاؤنٹ ہے یا پھر آپ اکثر فضائی سفر کرتے رہتے ہیں۔


