ستاسی سالہ بوڑھا ایکٹر اپنی 27 سالہ بیوی کو طلاق کیوں دینا چاہتا ہے؟


’ یہ مسلسل انکار کرتی ہے کہ۔۔۔‘ 87 سالہ بابے نے اپنی 27 سالہ نوجوان بیوی کو طلاق دینے کا اعلان کر دیا ، لیکن وجہ ایسی کہ جان کر آپ کی ہنسی نہ رُکے گی

روس میں ایک 87سالہ شخص نے اپنی 27سالہ بیوی کو طلاق دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔ ڈیلی سٹار کے مطابق آئیوان کراسکو روس میں اداکار رہ چکا ہے اور سوویت اور موجود روس کی 150سے زائد فلموں میں کام کر چکا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کی نوجوان بیوی نتالیا شیویل اس کے ساتھ ہم بستری نہیں کرتی چنانچہ وہ اسے طلاق دینے جا رہا ہے۔ اس نے بتایا کہ کئی بار وہ مجھے بیڈروم سے ہی باہر نکال دیتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئیوان اور نتالیا نے 2015ء میں شادی کی تھی۔ آئیوان چاہتا ہے کہ وہ نتالیا سے اولاد پیدا کرے لیکن نتالیا اس کے لیے تیار نہیں۔ اس حوالے سے نتالیا کا کہنا ہے کہ ’’میں اکیلی ماں (Single Mother)نہیں بننا چاہتی۔‘‘ نتالیا کی اس بات کا شاید یہ مطلب ہے کہ آئیوان جلد دنیا سے کوچ کر جائے گا اور اسے اکیلے بچہ پالنا پڑے گا۔ نتالیا کا مزید کہنا تھا کہ ’’بچے ایک ذمہ داری ہوتے ہیں اور ہمارے پاس تو اپنا گھر بھی نہیں ہے۔ شادی کے بعد سے ہم آئیوان کے پوتے کے ساتھ اس کے گھر میں رہ رہے ہیں۔‘‘

نتالیا کا کہنا تھا کہ ’’میں اکیلی سپین میں چھٹیاں گزارنے گئی ہوئی تھی جہاں مجھے معلوم ہوا کہ آئیوان مجھے طلاق دینے جا رہا ہے۔ میں واپس آئی تو اس بات کی تصدیق ہو گئی۔‘‘واضح رہے کہ آئیوان پہلے بھی تین بیٹوں اور دو بیٹیوں کا باپ ہے جو خود بال بچے دار ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ آئیوان نتالیا کو طلاق دے کر اپنی پہلی بیوی سے دوبارہ رجوع کرنا چاہتا ہے۔ اس کی پہلی بیوی کا نام بھی نتالیا ہی ہے۔

Facebook Comments HS