عمران خان کو سی پیک کے خلاف اقدام نہیں کرنے دیں گے: شہباز شریف
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور مشیر صنعت وتجارت عبدارزاق داؤد نے برطانوی اخبار کو ایک انٹریو دیا جس میں انہوں نے سی پیک کے منصوبوں کو ایک سال کیلئے بند کرنے سے متعلق مبینہ بیان دیا۔ اس بیان پر شہبازشریف کا رد عمل بھی سامنے آ گیاہے اور انہوں نے اس طرح کے کسی بھی عمل کی بھرپورمزاحمت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” پاکستان کے عوام پی ٹی آئی حکومت کی غیر ذمہ داری پر حیران ہیں جو کہ دشمنوں کی آواز میں سی پیک کے خلاف بات کرکے پاک چین سٹریٹجک تعلقات میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہم اپنے چینی دوستوں کو یقین دہانی کرواتے ہیں کہ ہم مزاحمت کریں گے اور تما م سازشوں کو ناکام بنائیں گے ۔“
Facebook Comments HS


