ڈیم فنڈز کو بھیک کہنے والے کم ظرف لوگ ہیں؛ چیف جسٹس پاکستان

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ڈیم فنڈز کو بھیک کہنے والے کم ظرف لوگ ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیمز فنڈز کے حوالے سے چیف جسٹس کے ریمارکس دیئے ہیں کہ جو قومیں اپنا فریضہ سرانجام دیتی ہیں وہ بھیک نہیں مانگتیں اورجو الزام لگا رہے ہیں کہ ہم ڈیمز فنڈز کیلئے بھیک مانگ رہے ہیں انھیں شرم آنی چاہیے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ جن کے پاس کوئی عذر (ایکسیوز)نہیں ہے وہ بھیک کا الزام لگا رہے ہیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ یہ ان لوگوں کا ظرف ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہ ظرف نہیں بلکہ کم ظرف لوگ ہیں،ہم قومی مفادکیلئے کام کررہے ہیں اورکم ظرف لوگ تنقیدکررہے ہیں۔
Facebook Comments HS

