‏زرا آنکھیں کھولو کلثوم


‏زرا آنکھیں کھولو کلثوم
دیکھو
پاکستانی سیاست کوبھی کینسر ہوچکا ہےاور اب مصنوعی سانسیں لے رہی ہے
زرا آنکھیں کھولو کلثوم
دیکھو
پاکستانی کس طرح لذتِ مرگ کےجنون میں مبتلا ہوچکےہیں
زرا آنکھیں کھولو کلثوم
دیکھو
فاتحہ خوانی کا بازار خوب گرم ہے آج
اورسب ہی رسمِ قُل کی خرید و فروخت میں مصروف ہیں


‏موت شرماتی ہوئی گزرتی ہے
ہماری گلیوں سے
کہ ننگے ہیں لوگ
حیا آتی ہے ان سے
خونِ آدم کی بوُ بھری ہے ان کے منہ میں
زندگی بھی انسے دامن بچاکر نکلتی ہے اب
موت بھی آنکھوں پر ہاتھ دھرے
وِردِ استغفار کرتی
نگاہ چُرانے لگی ہے اب

نورالہدیٰ شاہ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

نورالہدیٰ شاہ

نور الہدی شاہ سندھی اور اردو زبان کی ایک مقبول مصنفہ اور ڈرامہ نگار ہیں۔ انسانی جذبوں کو زبان دیتی ان کی تحریریں معاشرے کو سوچنے پر مجبور کر دیتی ہیں۔

noor-ul-huda-shah has 102 posts and counting.See all posts by noor-ul-huda-shah