زرداری  اور بلاول نواز شریف سے تعزیت کرنے جائیں گے


پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری نوازشریف سے تعزیت کیلئے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی طرف سے بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، خورشید شاہ، نوید قمر اور قمر زمان کائرہ شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری سابق وزیراعظم نوازشریف سے کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیتی ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ یہ ملاقات کلثوم نواز کی تدفین کے بعد رسم قُل سے پہلے ہو گی، پی پی رہنما نوازشریف کی پیرول ختم ہونے سے پہلے ملاقات کریں گے جو ہفتہ یا اتوار کو ہونے کا امکان ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).