انتظامیہ نے افرسیاب خٹک اور سینیٹر زاہد خان کو نوازشریف سے تعزیت کرنے سے روک دیا


ریاستی حکام نے نواز شریف کو اے این پی راہنماوں افرسیاب خٹک اور سینیٹر زاہد خان سے ملاقات کرنے سے روک دیا۔ نواز شریف کو اجازت نہ دینے پر افراسیاب خٹک اور زاہد خان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کو گھر میں تعزیتی ملاقاتوں سے روکنا اخلاقی پستی ہے، سیاسی مخالفین کا گھر ماتم کدہ ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں ۔

جمعرات کو اے این پی کے مرکزی رہنما افرسیاب خٹک اور ترجمان زاہد خان بیگم کلثوم نواز کی تعزیت کیلئے پشاور سے نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امرا لاہور پہنچے جہاں پر انتظامیہ نے نواز شریف کو اے این پی راہنمائو ں سے ملاقات نہ کرنے دی، دونوں راہنما نواز شریف سے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کیلیے پشاور سے لاہور آئے تھے۔ اے این پی کے رہنماؤں نے انتظامیہ کے اس رویے پر سخت احتجاج کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).