بیگم کلثوم نواز کی میت سرد خانے میں منتقل: نوازشریف، مریم اور شریف فیملی کے دیگر افراد نے دیدار کیا


بیگم کلثوم نواز کی میت شریف میڈیکل سٹی کے سرد خانے میں پہنچا دی گئی ہے۔ سابق خاتون اول کی میت شریف میڈیکل سٹی کے سرد خانے میں رکھ دی گئی ہے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے شریف میڈیکل سٹی میں اپنی اہلیہ کلثوم نواز کا دیدار کیا۔ مریم نواز اور شریف فیملی کے دیگر افراد نے بھی بیگم کلثوم نواز کا دیدار کیا۔

بیگم کلثوم نوازکی میت نمازہ جنازہ کے وقت سردخانے سے لائی جائے گی۔ مرحومہ کی نمازجنازہ شام 5 بجے شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی۔ ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نماز جنازہ پڑھائیں گی۔ بیگم کلثوم نواز کو سسر میاں شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).