برہنہ صفائی کی خدمات کا معاوضہ 10 لاکھ روپے سے بھی زائد


وہ نوجوان لڑکی جو لوگوں کے گھروں کی صفائی کر کے ہی مہینے کے 10لاکھ کمالیتی ہے، مگر کیسے؟ انتہائی شرمناک طریقہ بتادیا

 

آسٹریلوی علاقے گولڈ کوسٹ سے تعلق رکھنے والی ایک 28 سالہ لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ دن میں صرف تین گھنٹے کام کرتی ہے، ہفتے میں دو چھٹیاں کرتی ہے، لیکن اُس کی مہینے کی کمائی پاکستانی روپوں میں 10 لاکھ سے زائد ہے۔

میل آن لائن آسٹریلیا کے مطابق اس لڑکی نے اپنے کام کی نوعیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا ہے کہ ”میں لوگوں کے گھروں میں صفائی کرتی ہوں، مگر برہنہ ہو کر۔اس نوکری سے پہلے میں مکمل لباس پہن کر صفائی کرتی تھی لیکن پھر مجھے احساس ہوا کہ میں ایک شاندار جسم کی مالکن ہوں تو کیوں نہ اس سے کام لیا جائے۔

مجھے پتا چلا تھا کہ گھروں میں صفائی کے لئے ایسی لڑکیوں کی بہت ڈیمانڈ ہے جو برہنہ ہوکر صفائی کرتی ہیں اور میں نے بھی قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا۔ اس شعبے میں مجھے غیر متوقع کامیابی حاصل ہوئی ہے اور میرے گاہکوں کی تعداد تیزی سے بڑھتی جارہی ہے۔ میں برہنہ ہوکر صفائی ضرور کرتی ہوں لیکن یہ کام میری اپنی شرائط پر ہوتا ہے۔ میرے گاہک ہمیشہ میرے ساتھ احترام کے ساتھ پیش آتے ہیں اور صفائی کے علاوہ میرا ان کے ساتھ کوئی اور تعلق واسطہ نہیں۔ وہ صرف مجھے دیکھ سکتے ہیں یا میرے ساتھ بات چیت کرسکتے ہیں۔“

یہ لڑکی آسٹریلوی کمپنی ’کوئنز لینڈ بیر آل کلیننگ سروس‘ کے لئے کام کرتی ہے۔ اس کمپنی کی شاخیں دنیا کے دیگر ممالک میں بھی ہیں اور سینکڑوں افراد اس کمپنی کے ذریعے برہنہ صفائی کی خدمات فراہم کررہے ہیں۔

Facebook Comments HS