نواز شریف کا پیرول میں مزید توسیع لینے سے انکار


سابق وزیراعظم نوازشریف نے پیرول میں مزید توسیع لینے سے انکارکر دیا اور مدت ختم ہوتے ہی واپس اڈیالہ جیل روانہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف محکمہ داخلہ کو نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی پیرول پر رہائی میں تین سے پانچ روز کی توسیع کی درخواست کرنا چاہتے تھے۔ تاہم سابق وزیراعظم نے اس سے دوٹوک انکار کرتے ہوئے پیرول کی مدت ختم ہونے پر جیل واپسی کے لئے اصرارکیا۔ مریم نواز نے بھی اپنے والد کے موقف کی تائید کرتے ہوئے اپنے خاندان اور پارٹی ارکان سے پیرول میں توسیع نہ لینے کا کہا۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ تک سفر کے دوران اڈیالہ جیل کے اعلیٰ حکام، محکمہ داخلہ پنجاب اور شہبازشریف بھی خصوصی طیارے میں ان کے ہمراہ تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).