تحریک انصاف راولپنڈی  کے رہنما راجہ نعیم نواز کے والد پر بیوہ خاتون کو اغوا کر کے زبردستی جنسی زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج


تھانہ گنج منڈی، راولپنڈی پولیس نے بیوہ خاتون کو اغوا کر کے زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں آر بی ریسٹورنٹ کے مالک راجہ نوازکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ صدف ناصر بیوہ ناصر محمودسکنہ باغ سرداراں نے گنج منڈی پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ 9 ستمبر کو سفید رنگ کی گاڑی میں سوار 2 افراد راستہ پوچھنے کے بہانے اسے زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گئے اور ایک کمرے میں بند کر کے اس سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مرکزی ملزم 3 روز تک جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ویڈیو اور تصاویر بھی بناتا رہا جس کا نام بعد ازاں راجہ نواز سکنہ سرائے عالمگیر معلوم ہوا۔ تیسرے روز خاتوں کو دوبارہ راجہ بازار میں چھوڑ دیا گیا۔

 پولیس نے خاتون کی درخواست پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 365 اور 376 کے تحت مقدمہ نمبر 250 درج کر لیا۔  اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ نامزد ملزم راجہ نواز تحریک انصاف کے رہنما راجہ نعیم نواز کا والد  اور آر بی ریسٹورنٹ کا مالک ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).