آئی ایس آئی کا ہیڈ کوارٹر اور عمر سیف


”یہ دیکھو آئی ایس آئی کا ہیڈ کوارٹر۔۔۔“ بھارتی فلم میں ایسی عمارت کو پاکستانی خفیہ ایجنسی کا ہیڈ کوارٹر بتا دیا گیا کہ آپ کی ہنسی نہیں رکے گی

 

بھارت میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا بہت چرچہ ہے جس کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ بھارت کی اکثر فلموں میں آئی ایس آئی کا ذکر ضرور کیا جاتا ہے لیکن اس مرتبہ تو حد ہی پار کر دی گئی اور بھارتیوں نے وہ کام کر دکھایا کہ آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔

بھارت کی فلم میں آئی ایس آئی کا ذکر کرتے ہوئے لاہور میں تعمیر ارفع کریم ٹاور کو آئی ایس آئی کا ہیڈ کوارٹر قرار دیدیا گیا جس کا انکشاف ڈاکٹر عمر سیف نے کیا جنہوں نے پاکستان میں آئی ٹی کی دنیا میں خوب محنت کی اور ارفع کریم ٹاور کی شہرت کی ایک وجہ بھی بنے۔

ڈاکٹر عمر سیف کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اور پاکستانیوں کی جانب سے خوب دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔محمد ارشد مختار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ”تو ارفع کریم سبافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک میں آئی ایس آئی کا ہیڈ کوارٹر بھی ہے۔۔۔ ہاہاہاہاہاہاہاہا، ہنسی سے میرے پیٹ میں بل پڑ رہے ہیں“

شاہد اقبال نے لکھا ”ہاہاہاہاہاہاہاہاہا، عمر سیف آئی ایس آئی چیف“

ذیشان اعوان نے لکھا ”ہاہاہاہاہاہاہا، سر آئی ایس آئی چیف بننے پر مبارک ہو“

وسیم جاوید نے لکھا ”ہاہاہاہاہاہاہا،،، آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز، عمر سیف آئی ایس آئی چیف ہیں“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).