سنی لیون سے کیسی خوشبو آتی ہے؟
بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی نے منگل کو دہلی کے میڈم تساؤ میوزیم میں اپنے ویکس اسٹیچیو کا افتتاح کیا۔
یہ ہندستانی اداکارہ کا ایسا پتلا ہے جس میں سے خاص خوشبو آئے گی۔
سنی کا یہ دلچسپ پتلا ایک فن پوز میں بنایا گیا ہے۔ موم کے اس مجسمے سے ان کے سگنیچر پرفیوم ” لسٹ بائے سنی ” کی خوشبو آئے گی۔
نئی دہلی میں بنے میڈم تساؤ کے لوکل میوزیم میں سنی کا یہ دلکش مجسمہ 200 سے زائد پیمائشوں اور تصویروں کو دیکھتے ہوئے ہاتھ سے بنایا گیا ہے۔ اس کیلئے ممبئی میں سنی کے ساتھ پہلے سٹنگ سیشن بھی کیا گیا تھا۔

دہلی کے میڈم تساد میوزیم میں اپنے ویکس اسٹیچیو کے ساتھ پوز دیتی سنی لیونی
سنی لیونی نے کہا ، ” یہ میرے لئے بیحد خاص لمحہ ہے۔ میں میڈم تساؤ کی شکر گزار ہوں۔ سٹنگ سیشن سے لیکر پتلے کے مکمل ہونے تک کافی حیرت انگیز تجربات ملے۔ میڈم تساد کی ٹیم کو ان کی سخت محنت اور شاندار ہنر کیلئے شکریہ ادا کرتی ہوں”۔


