سینئر صحافی وجاہت سعید خان اور وزیراعظم ہاﺅس کا باتھ ٹب


صحافی وجاہت حسین کی وزیراعظم ہاﺅس میں یہ تصویر تو آپ نے دیکھی ہو گی لیکن اب طالبان کی ایک ایسی تصویر سامنے آگئی ، وہ کہاں کی ہے ؟ دیکھ کر پاکستانیوں کی ہنسی نہ رکے گی

 

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیراعظم ہاﺅس گزشتہ روز گاڑیوں کی نیلامی کی گئی اور نیلامی سے دو روز قبل سینئر صحافی وجاہت سعید خان نے وزیراعظم ہاﺅس کا دورہ کیا اور گاڑیوں کے ساتھ ساتھ وزیراعظم ہاﺅس کے اندرونی مناظر بھی پہلی مرتبہ تفصیلی انداز میں عوام کے سامنے رکھے ۔

تفصیلات کے مطابق وجاہت سعید خان اس خصوصی پروگرام میں انہوں نے وزیراعظم کے زیر استعمال رہنے والی مے بیک گاڑی کی خصوصیات انہوں نے گاڑی کے اندر بیٹھ کر سمجھائیں اور اس کے بعد وہ وزیراعظم ہاوس میں گھومتے ہوئے ” واش روم “ میں جا پہنچے جہاں انہیں ایک بڑا سا اور انتہائی خوبصورت ’ باتھ ٹب ‘ نظر آیا جو کہ کافی عرصہ سے زیر استعمال نہیں تھا تاہم وجاہت سعید خان آگے بڑھے اور اس باتھ ٹب میں لیٹ گئے اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو گئیں ۔

تاہم انتہائی دلچسپ امریہ ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کی تصویر کی میم بھی بہت تیزی کے ساتھ سامنے آنا شرو ع ہو گئیں ۔ صارفین نے ان کی تصویر کو کروپ کر کے طرح طرح کی میمی بنائیں تاہم سب سے دلچسپ میمی ٹویٹر صارف ” مینا گبینا “ نے شیئرکی ۔

نیچے دی گئی تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک مسلح شخص بندوق تھامے باتھ ٹب میں مزے سے بیٹھا مسکرا رہاہے ۔ جس کے بارے میں ٹویٹر صارف کا کہناتھا کہ ” یہ تصویر 1992 میں اس وقت بنائی گئی جب ایک مجاہد کابل کے صدارتی محل میں باتھ ٹب میں بیٹھا انجوائے کر رہا تھا ۔“ اس کے ساتھ ہی وجاہت حسین کی تصویر بھی جوڑی گئی ہے ۔

سوشل میڈیا صارفین کو تو بس ایک موقع چاہیے اور پھر میمی کا طوفان برپا ہو جاتاہے اور ایسا ہی کچھ وجاہت حسین کے ساتھ بھی ہوا ۔اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ وجاہت خان کو ٹویٹر صارفین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیبل پرپہنچا دیاہے۔

یہ تو حد ہی ہو گئی بھئی، وجاہت خان ٹائی ٹینک میں!

یہاں پر وجاہت حسین کسی انگیریزی ڈرامے کی کاسٹ کے ساتھ موجود ہیں۔

یہاں پر ٹویٹر صارفین نے وجاہت خان  کو عمران خان کے پاس پہنچا دیا ہے

Facebook Comments HS