قمیص جو خواتین کے جسم کو مردوں کی غلط نظر سے محفوظ رکھے گی


وہ عجیب و غریب قمیض جو عورتوں کو مردوں کی گندی نظر سے بچا لے گی، پکڑوا بھی دے گی

 

راہ چلتی خواتین کو گھورنے کا مرض تقریباً ہر معاشرے کے مردوں کی اکثریت کو لاحق ہے لیکن اب ایسے بدقماشوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے کیونکہ ماہرین نے ایک ایسی شرٹ ایجاد کر ڈالی ہے جو نہ صرف پہننے والے کو یہ بتائے گی کہ دیکھنے والا اس کے جسم کے کس حصے کو ٹکٹکی باندھے دیکھ رہا ہے بلکہ یہ شرٹ گھورنے والے کی جنس اور عمر وغیرہ کا تعین بھی کرے گی اور بتائے گی کہ دیکھنے والا مرد ہے یا خاتون اور اس کی عمر کتنی ہے تاکہ شرٹ پہننے والا اسی مناسبت سے ردعمل کا اظہار کر سکے۔

بہناز فیراہی (Behnaz Farahi) نامی ماہر کی بنائی ہوئی یہ تھری ڈی فیچرز سے مزین شرٹ بھی دوسری شرٹس کی طرح کپڑے ہی کی بنی ہوئی ہے لیکن اس پر دھاگے کی ایک پشم سی بنی ہوئی ہے ۔ اس شرٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایک خفیہ کیمرہ نصب کیا گیا ہے جو دیکھنے والے کی معلومات حاصل کرتا ہے اورشرٹ میں نصب چھوٹے سے خودکار نظام(مائیکرو کنٹرولر) کو فراہم کرتا ہے۔ گھورنے کی نظروں کا تعین اس طرح ہوتا ہے کہ جس جگہ وہ شخص گھور رہا ہو اس جگہ سے اس شرٹ کا فیبرک اوپر کو اٹھنا شروع ہو جاتا ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بہناز فیراہی کی یہ شرٹ اس نوع کی پہلی تخلیق نہیں ہے۔ اس سے قبل ایک چینی فیشن ڈیزائنر ینر گاﺅ بھی ایک ایسی ہی شرٹ بنا چکے ہیں جو اپنے ماحول اور دیکھنے والوں کی نسبت سے حرکت بھی کرتی تھی اور رنگ بھی تبدیلی کرتی تھی۔

Facebook Comments HS