’ہم سب‘ دنیا کی نوے ہزار مقبول ترین ویب سائٹس میں


\"humsub-square2s\"

’ہم سب‘ کے پہلے ایک اور دو ملین پوسٹ ویو ہونے کی خبر تو ہم نے سنائی تھی۔ لیکن وہ جو کہتے ہیں نہ کہ پہلا ملین مشکل ہوتا ہے، اس کے بعد اس کی اہمیت نہیں رہتی ہے۔ تو اب وہ گننا تو ہم چھوڑ چکے ہیں۔ لیکن آج ایک اور خوش خبری سنیے۔ آج ایک اور اہم سنگ میل ادارہ ’ہم سب‘ نے عبور کر لیا ہے۔

ادارہ ’ہم سب‘ آپ کو یہ بتاتے ہوئے نہایت خوشی محسوس کر رہا ہے کہ اب ’ہم سب‘ دنیا کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی نوے ہزار ویب سائٹس کی فہرست میں شامل ہو چکا ہے۔ آج انتیس مئی 2016 کو ’ہم سب‘ کا گلوبل رینک 89,080 ہے اور پاکستان میں اس کا رینک 1,197 ہے۔ یہ اعداد و شمار دنیا بھر میں ویب سائٹس کی رینکنگ کرنے والے معتبر ادارے الیکسا ڈاٹ کام سے لیے گئے ہیں۔ دنیا کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی ایک لاکھ ویب سائٹس کو بہت اہمیت دی جاتی ہے اور اس فہرست میں شامل ہونا ایک اعزاز ہے۔ یاد رہے کہ دنیا میں کم و بیش ایک ارب ویب سائٹس کام کر رہی ہیں۔

\"Alexa-2016-05-29-3\"

’ہم سب‘ کو کامیاب بنانے میں سب سے بڑھ کر ہمارے پڑھنے اور لکھنے والوں کا تعاون شامل ہے۔ ’ہم سب‘ میں اس وقت پونے چار سو کے لگ بھگ باقاعدہ رجسٹرڈ مصنف لکھ رہے ہیں۔ ان کے علاوہ ایسے مصنفین بھی ہیں جن کو ابھی تک باقاعدہ مصنف کے طور پر رجسٹر نہیں کیا گیا ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں لکھنے والوں کی توجہ کا مرکز ہونے پر ادارہ ’ہم سب‘ جتنا بھی فخر کرے وہ کم ہے۔ فرداً فرداً سب مصنفین کا نام لے کر شکریہ ادا کرنا ممکن نہیں ہے اس لیے بحیثیت مجموعی ان سب لکھنے والوں کا شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔

پاکستان میں اس وقت ’ہم سب‘ کا رینک 1,197 ہے۔ اس رینک لسٹ میں گوگل، فیس بک، یاہو، جی میل، یوٹیوب اور ایسی بہت سی بین الاقوامی اور ملکی ویب سائٹس بھی شامل ہیں۔ اس وقت ہم سب کی سب سے زیادہ ریڈر شپ پاکستان میں ہے، دوسرے نمبر پر امریکہ میں، تیسرے نمبر پر برطانیہ میں، چوتھے نمبر پر سعودی عرب میں اور پانچویں نمبر پر متحدہ امارات میں ہے۔ گوگل کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق ’ہم سب‘ کو اس وقت دنیا کے 172 ممالک میں پڑھا جا رہا ہے۔

\"Alexa-2016-05-29-4\"

عدنان خان کاکڑ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

عدنان خان کاکڑ

عدنان خان کاکڑ سنجیدہ طنز لکھنا پسند کرتے ہیں۔ کبھی کبھار مزاح پر بھی ہاتھ صاف کر جاتے ہیں۔ شاذ و نادر کوئی ایسی تحریر بھی لکھ جاتے ہیں جس میں ان کے الفاظ کا وہی مطلب ہوتا ہے جو پہلی نظر میں دکھائی دے رہا ہوتا ہے۔ Telegram: https://t.me/adnanwk2 Twitter: @adnanwk

adnan-khan-kakar has 1541 posts and counting.See all posts by adnan-khan-kakar

Subscribe
Notify of
guest
2 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments