عمران خان کے قریبی ساتھی اور تحریک انصاف کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی نے استعفیٰ دے دیا


پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ شمیم نقوی نے اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین کو بھجوا دیا ہے۔ انہوں نے اپنے استعفیٰ میں موقف اختیار کیا ہے کہ بطور اپوزیشن لیڈر سندھ کے مسائل پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔

نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے اپنے پارٹی صدرکراچی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کوبھجوا دیا ہے۔ فردوس نقوی کا کہنا ہے کہ بطور اپوزیشن لیڈر سندھ کے مسائل پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت میں ایم کیو ایم کی شمولیت کے معاملے پر انہوں نے شدید تنقید کی تھی جس پر انہیں پارٹی قائد نے بنی گالہ طلب کیا تھا جہاں انہیں ایم کیو ایم سے متعلق بیان بازی سے منع کر دیا گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).