پاکستان کو درد محسوس کرانے کا وقت آ گیا ہے: بھارتی آرمی چیف


بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے دھمکی آمیز بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو درد محسوس کرانے کا وقت آ گیا ہے ۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں جنرل بپن راوت کی پاکستان کو گیدڑ بھبکی سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی کارروائی میں ہمیشہ سرپرائز ہوتا ہے۔

بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے یہ بھی کہا کہ پاکستان وہی کر رہا ہے جو کرتا آیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف مزید اقدامات کرنے کی بڑھک بھی ماری اور کہا کہ ہم اپنی اگلی کارروائی کی تفصیلات نہیں بتا سکتے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).