دبئی میں کرکٹ میچ کے دوران افغان تماشائیوں میں پاکستان کے خلاف سخت تعصب دیکھا: سکندر بخت


پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے بتایا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے پاکستان اور افغانستان کے میچ سے قبل وہاں موجود بہت سے پاکستانیوں اور افغانیوں سے ملے۔ جہاں مجھے پاکستانیوں میں افغانستان کے لئے پیا ر نظر آیا، وہیں افغانیوں میں پاکستان کے خلاف شدید تعصب دیکھنے میں ملا ۔ سکندر بخت نے افغان شہریوں سے میچ کے بارے میں رائے پوچھی تو سب نے نہ صرف پاکستان کی ہارکی خواہش طاہر کی بلکہ وہ دشمنی کی حد تک پرجوش بھی دکھائی دیتے تھے۔

سکندر بخت کا مزید کہنا تھا کہ میچ کے دوران نہ صرف افغان شہریوں کا پاکستان کے حوالے سے رویہ نفرت پر مبنی تھا بلکہ اس کا عملی مظاہرہ گراؤنڈ میں بھی دیکھنے کو ملتا رہا جہاں افغان باؤلر راشد خان انتہائی مغرور انداز میں وکٹ حاصل کرنے کا جشن مناتے ہوئےدکھائی دیئے ۔ واضح رہے کہ پاکستان نے افغانستا ن تین وکٹوں سے میچ ہرا دیا تھا ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).